Hayat, Muhammad
PhD
University of Karachi
Karachi
Sindh
Pakistan
2018
Completed
Chemistry
English
http://prr.hec.gov.pk/jspui/bitstream/123456789/10170/1/Muhammad_Hayat_Chem_2018_UoK_PRR.pdf
2021-02-17 19:49:13
2024-03-24 20:25:49
1676727484223
مولانا محمد عبدالرشید نعمانی
اگست کے آخری عشرہ میں پاکستان سے یہ اندوہ ناک خبر آئی کہ مولانا محمد عبدالرشید نعمانی جے پوری کا کراچی میں انتقال ہوگیا، اناﷲ وانا الیہ راجعون۔
مولانا کی نظر دینی علوم تفسیر، حدیث اور رجال پر اچھی اور گہری تھی۔ ان کی تعلیمی زندگی کا کچھ زمانہ دارالعلوم ندوۃ العلماء لکھنؤ میں بھی بسر ہوا۔ ملک کی تقسیم سے پہلے اور بعد میں بھی ان کا تعلق ندوۃ المصنفین دہلی سے رہا۔ یہیں سے ان کی کتاب لغات القرآن شایع ہوئی جو ایک مفید قرآنی خدمت ہے، یہ حروف معجم پر مرتب کی گئی ہے اور چھ جلدوں میں مکمل ہوئی ہے۔ شروع کی چار جلدیں جو الف سے شروع ہو کر ع پر ختم ہوئی ہیں مولانا نعمانی کے قلم سے ہیں اور آخری دونوں جلدیں مولانا سید عبدالدائم جلالی نے مرتب کی ہیں، پہلی جلد کے شروع مولانا عبدالرشید نعمانی کا بسیط مقدمہ ہے جس میں کتاب کی نوعیت اور اس کی ترتیب میں ملحوظ رکھے جانے والے امور کے علاوہ اپنی محنت و جاں فشانی وغیرہ کا ذکر کیا ہے۔ دہلی میں قیام کے زمانے میں ماہنامہ برہان میں ان کے مضامین بھی شایع ہوئے۔
تقسیم کے چند برس بعد وہ کراچی میں متوطن ہوگئے تھے، یہاں انہوں نے امام ابن ماجہ پر جو عالمانہ و محققانہ کام انجام دیا وہ ان کا بڑا کارنامہ ہے، جس سے حدیث کا کوئی طالب علم مستغنی نہیں رہ سکتا، اردو میں ان کی کتاب ’’امام ابن ماجہ اور علم حدیث‘‘ اور عربی میں ’’ماتمس الیہ الحاجۃ لمن یطالع سنن ابن ماجہ‘‘ نور محمد اصح المطبع و کارخانہ تجارت کتب کراچی نے شایع کی۔ یہ دونوں تصانیف نہ صرف امام ابن ماجہ کے حالات و کمالات اور ان کی سنن کی خصوصیات کا مرقع ہیں بلکہ ان میں فن حدیث...