Khan, Zahid
PhD
University of Karachi
Karachi
Sindh
Pakistan
2017
Completed
Chemistry
English
http://prr.hec.gov.pk/jspui/bitstream/123456789/12947/1/Zahid_Khan_HSR_2017_Chemistry_UoK_Karachi_30.05.2018.pdf
2021-02-17 19:49:13
2024-03-24 20:25:49
1676727523355
جہالت ترقی کی دشمن ہے
نحمدہ ونصلی علی رسولہ الکریم امّا بعد فاعوذ بااللہ من الشیطن الرجیم
بسم اللہ الرحمن الرحیم
معززصدر ومیرے ہم مکتب ساتھیو! آج مجھے جس موضوع پر گفتگو کا موقع فراہم کیا گیا ہے وہ ہے:’’جہالت ترقی کی دشمن ہے ‘‘
صدرِذی وقار!
اس کائنات رنگ و بو میں جو رنگینیاں نظر آرہی ہیں، جو رعنائیاں نمونہ دھنک پیش کر رہی ہیں، گلستانِ ہستی میں جو بہار آئی ہوئی ہے، چمنستانِ حیات نے جو اپنا بھرم قائم رکھا ہوا ہے۔ عنادلِ خوش الحان کی جو مترنم صدائیں گونج رہی ہیں، یہ سب کی سب شعور و آگہی کی مرہونِ منت ہیں۔
جنابِ صدر!
علم ایک ایسا نور ہے جو جہالت کی تار یک عباؤں کو تار تار کر دیتا ہے، آفتاب علم و دانش کی نور فشاں کرنیں جب ظلمت کدہ ٔجہالت پر پڑتی ہیں تو وہ بقعۂ نور بن جاتا ہے، عروج و ترقی کے راستے میں موجود رکاوٹیں ختم ہوجاتی ہیں، زندگی حسن و جمال کا مرقعّ بن جاتی ہے۔
محترم صدر!
تاریخ کے اوراق شاہد ہیں کہ جس نے بھی اپنے آپ کوعلم کے زیور سے مرصعّ کیا، اپنے سر پر معرفت وآ گہی کا تاج سجایا، اپنی کشتِ شعور و عقل کی علم و دانش کے ذریعے آبیاری کی ، اپنے قلب و اذہان کو بذریعہ علم و آ گہی طراوت بخشی ، علم و دانش کی خلعتِ فاخرہ زیب تن کی اللہ تعالیٰ نے انہیں عروج و ترقی کی مسند کا صدرنشین بنادیا۔
صدرمحترم!
جہالت واقعی ترقی کی دشمن ہے، ترقی کے مناظر دلکش دیکھنے کے لیے ،عروج کے لازوال نظاروں کی منظر کشی کرنے کے لیے، جہالت کی عینک کو اتارنا ہوگا، لا پرواہی اور غفلت کے حصار سے باہر آنا ہو گا ، تساہل پسندی کی خصلت قبیحہ کو نیست و نابود...