Hazrat, Ali
PhD
University of Malakand
Malakand
KPK
Pakistan
2004
Completed
Botany
English
http://prr.hec.gov.pk/jspui/handle/123456789/1615
2021-02-17 19:49:13
2024-03-24 20:25:49
1676727539142
پروفیسر کلیم الدین احمد مرحوم
(عبدالرحمن پرواز اصلاحی)
گزشتہ سال کے آخر میں اردو دنیا کو جس حادثہ فاجعہ سے دو چار ہونا پڑا وہ مشہور نقاد پروفیسر کلیم الدین احمد کا انتقال پر ملال ہے، ان کی شخصیت ایک جلوہ صدرنگ تھی، وہ پروفیسر بھی رہے اور ایڈمنسٹر بھی ناقد بھی تھے اور ماہر تعلیم بھی، محقق بھی تھے اور شاعر بھی اور ان سب سے بلند ایک شریف انسان بھی۔
ان کی شخصیت میں جہاں گوناگوں صلاحیتیں جمع ہوگئی تھیں وہاں وہ بڑی متنازعہ فیہ بھی رہی، ان کی رایوں سے اختلاف بھی ہوا اور اتفاق بھی، اردو شعر و ادب کے ایوان میں ان کی آواز سب سے جداگانہ اور منفرد تھی، ان کی تحریریں کچھ ایسی انتہاپسندانہ اور سخت تھیں کہ ایک بڑا طبقہ ان سے ناراض ہوگیا، مگر ان کی رایوں سے اختلاف کے باوجود یہ کہنا پڑتا ہے کہ ان کے قلم سے اردو کے سرمایہ میں اضافہ ہوا اور تاریخ ادب اردو میں اپنا ایک خاص مقام بناگئے، جس کی وجہ سے وہ کبھی فراموش نہیں کئے جاسکتے۔
کلیم الدین احمد ۱۹۰۸ء میں پٹنہ کے ایک علمی و دینی گھرانے میں پیدا ہوئے، ان کے والد ڈاکٹر عظیم الدین احمد عربی و فارسی کے فاضل اور پٹنہ یونیورسٹی میں صدر شعبہ تھے۔ ان کے پرنانا حکیم عبدالحمید پریشاںؔ نہ صرف اعلیٰ درجہ کے طبیب، علامۂ وقت بلکہ اردو، فارسی، عربی کے ممتاز و قادر الکلام شاعر تھے، یہ حکیم عبدالحمید وہ بزرگ تھے جن کے والد مولانا احمداﷲ صادقپوری ممتاز اہلحدیث عالم اور حضرت سید احمد شہیدؒ کی تحریک سے وابستہ تھے، مجاہدین کے خلاف جو مقدمہ قائم ہوا، اس میں انھیں بھی حبس دوام بعبور دریائے شور کی سزا ملی تھی اور جزیرہ انڈمان میں انھوں نے وفات پائی، ان کی ساری جائداد بھی ضبط کرلی گئی تھی۔
کلیم...