Khatri, Imran
PhD
Sindh Agriculture University
Tandojam
Sindh
Pakistan
2011
Completed
Natural Sciences
English
http://prr.hec.gov.pk/jspui/handle/123456789/1014
2021-02-17 19:49:13
2024-03-24 20:25:49
1676727553790
لیاقت علی خان
محرم کا مہینہ ہر سال مسلمانوں کے لئے پیام غم بھی لاتا ہے، اور حیات نو کی بشارت بھی، اس سال ایک نیا کوہِ الم اپنے ساتھ لایا، اور اسی مہینہ کی ۱۴؍ تاریخ کو کسی شقی نے لیاقت علی خان وزیراعظم پاکستان کی شمع حیات گل کردی ان کی شہادت تنہا پاکستان کا نہیں دنیائے اسلام کا نہایت درد انگیز سانحہ ہے۔ بدبخت قاتل نے ایک شخص کو نہیں مارا، بلکہ ملک و ملت کے ایک مضبوط ستون کو ڈھا کر اس کی پوری عمارت کو کمزور کرنے کی کوشش کی، اور ایک پوری قوم کو ماتم گسار بنادیا۔
لیاقت علی خان کی موت نے پاکستان کو ایک ایسے مدبر اور معمار قوم سے محروم کردیا، جس کا بدل بظاہر مدتوں ملنے کی امید نہیں، وہ غیر معمولی صلاحیتوں کے مالک بڑے مدبر، ہوشمند، یورپ کی سیاست اور بین الاقوامی سیاست کے ماہر اور ٹھنڈے دل و دماغ کے انسان تھے، قائداعظم کی وفات کے بعد انھوں نے جس کامیابی کے ساتھ پاکستان کو چلایا اور چند برسوں کے اندر اس نئی مملکت کو جس درجہ پر پہنچایا وہ ان کا بڑا کارنامہ اور ان کے تدبر اور ہوشمندی کا ایسا نمایاں ثبوت ہے جس کا اعتراف ساری دنیا نے کیا، اس لحاظ سے وہ معمارِ پاکستان تھے، ان کی شہادت نے ان کا درجہ اور بلند کردیا یہ سعادت عظمیٰ ہر شخص کا حصہ نہیں۔
ہر مدعی کے واسطے دار و رسن کہاں
انھوں نے اندرونی طور سے پاکستان کو مضبوط و مستحکم بنایا، بیرونی دنیا سے تعلقات پیدا کرکے اس کی خوشی منوائی، دنیائے اسلام سے ٹوٹے ہوئے رشتہ کو جوڑا اور ان کو ایک سلسلہ میں منسلک کرنے کی کوشش کی ہندوستان اور پاکستان کے تعلقات میں جب کوئی نازک موڑ آیا، تو اپنے اعتدال، توازن اور سلامت...