Khan, Imran.
PhD
University of Peshawar
Peshawar
KPK
Pakistan
2018-04
Completed
Mathemaics
English
http://prr.hec.gov.pk/jspui/bitstream/123456789/9326/1/Imran_Khan_Maths_HSR_2018_UoP_Peshawar_13.09.2018.pdf
2021-02-17 19:49:13
2024-03-24 20:25:49
1676727586892
سید صادقؔ حسین (۱۸۹۸۔۱۹۸۹ء) نام اور صادقؔ تخلص کرتے تھے۔ آپ کھادڑ پاڑہ (کشمیر) میں پیدا ہوئے۔ آپ کے والدین نے کشمیر سے ہجرت کر کے شکر گڑھ (سیالکوٹ) میں سکونت اختیار کی۔ آپ کے والد صفدر کاظمی نے وفاقی سیکرٹری کے عہدے پر کام کیا۔ تعلیم مکمل کرنے کے بعد آپ نے ظفر وال سے وکالت کا آغاز کیا۔ آپ تحریکِ پاکستان میں کارکن کے طور پر کام کرتے رہے۔ ۱۹۳۶ء میں آپ صدر مسلم لیگ شکر گڑھ مقرر ہوئے۔ آپ کا واحد شعری مجموعہ ’’برگِ سبز‘‘ کے نام سے شائع ہوا۔ (۲۷۶)
صادق کو صرف ایک شعر کی وجہ سے اردو شاعر ی میں شہرت ملی۔ بعض حضرات اس شعر کو علامہ محمد اقبال سے منسوب کرتے ہیں۔ یہ شعر ان کے شعری مجموعے ’’برگ سبز‘‘ کی ایک غزل میں موجود ہے۔ شعر ملاحظہ ہو:
تندیٔ بادِ مخالف سے نہ گھبرا اے عقاب یہ تو چلتی ہے تجھے اونچا اڑانے کے لیے (۲۷۷)
صادقؔ نظم اور غزل کے شاعر ہیں۔ نظم پر اقبال کے اثرات ہیں اور غزل میں روایت کی جھلک نظر آتی ہے۔ ان کی شاعری میں قرآن مجید کے منظوم تراجم بھی موجود ہیں۔ انہیں اسلام سے سچی محبت ہے۔ اس محبت کا اظہار وہ خدائے بزرگ و برتر کی حمد و ثنا سے کرتے ہیں۔ وہ قرآن پاک کا ترجمہ کرتے ہوئے عام فہم اور سادہ زبان استعمال کرتے ہیں۔ ان کا اسلوب اتنا اچھا ہے کہ وہ ترجمہ معلوم نہیں ہوتا۔ سورت فاتحہ کی کچھ آیات کا منظوم ترجمہ ملاحظہ ہو:
خداوندِ جہاں تیرے لئے تعریف ہے ساری کہ ہے لطف و کرم تیرا ہر انس و جان پر جاری
تو ہی ہے مالک و مختارِ کل روزِ قیامت کا ہر اک ہم میں سے دم بھرتا ہے تیری ہی عبادت کا
تری ہی...