Jabbar, Madeha
PhD
National Textile University
Faisalabad
Punjab
Pakistan
2019
Completed
Textile Engineering
English
http://prr.hec.gov.pk/jspui/bitstream/123456789/12008/1/Madeha%20Jabbar%20Textile%20engg%202019%20Ntu%20fslbd%20prr.pdf
2021-02-17 19:49:13
2024-03-24 20:25:49
1676727717418
نگارشاتِ راشد پر ایک طائرانہ نظر
محترم حافظ اکرم راشدؔ کی ایک کتاب ’’نگارشاتِ راشد‘‘ پر کچھ لکھنا مجھ جیسے اردو کے ادنیٰ طالب علم کے لیے ایسا ہی ہے جیسے سورج کو چراغ دکھا نا ہے ۔ راشد کے موضوعات کی حد مقرر کرنا ناممکن ہے ۔ وسیع مطالعے کے بعد کشید کیا ہوا مضامین کا یہ مجموعہ قاری کے لیے بہترین تحفہ ہے ۔ جس میں وہ دنیا کے ساتھ ساتھ دین کے مسائل کو بھی سمجھ سکتا ہے۔ راشد نے اسلام ، وطن، انسانیت ، اخلاقیات ، صحت، تعلیم ، سماج، معیشت اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے موضوعات کوقلم بند کیا ہے ۔
اسلام کے حوالے سے کئی مضامین جن میں ’’ پیارے نبیصلی اللہ علیہ و آلہٖ وسلمکی پیاری باتیں ‘‘ اور ’’میلادُ النبیصلی اللہ علیہ و آلہٖ وسلم ‘‘ کے علاوہ کئی ایسے مضمون لکھے ہیں جن میں صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ اجمعین کی مبارک زندگیوں سے متعلق اہم واقعات بیان کیے ہیں ۔ تعلیم و تربیت کے حوالے سے ان کے مضامین حوالے کی چیز ہیں ۔ انھوں نے تعلیم کی اہمیت و افادیت کے حوالے سے کئی مضامین قلم بند کئے ہیں جن میں علم کی روح تک پہنچنے کے لیے افکار واضح کیے ہیں۔ اسی طرح ان کے مضامین اخلاقیات ، صحت اور جدید سائنس کے حوالے سے بھی اردو کا نایاب سرمایہ ہیں ۔ ان مضامین کو پڑھ کر اور ان پر عمل کر کے معاشرے میں عزت و وقار کے ساتھ زندگی گزاری جا سکتی ہے ۔
حافظ محمد اکرم راشدؔ ایک اچھے اور سچے مسلمان اور پاکستانی ہیں جن کے دل میں مسلمانوں کی اصلاح اور ہمدردی کا جذبہ کوٹ کوٹ کر بھرا ہوا ہے ۔ جس کا واضح ثبوت ان کی کتاب ’’ نگارشاتِ راشد‘‘...