Farhan Aadil
PhD
University of Engineering and Technology
Taxila
Punjab
Pakistan
2016
Completed
Computer Science
English
http://prr.hec.gov.pk/jspui/bitstream/123456789/14005/1/Farhan_Aadil_Computer_Engineering_2016_HSR_UET_Taxila_05.01.2017.pdf
2021-02-17 19:49:13
2024-03-24 20:25:49
1676727777822
انصاف قوموں کی زندگی کوتوانا رکھتا ہے
نحمدہ ونصلی علی رسولہ الکریم امّا بعد فاعوذ بااللہ من الشیطن الرجیم
بسم اللہ الرحمن الرحیم
معزز اسا تذہ کرام اور میرے ہم مکتب ساتھیو!آج مجھے جس موضوع پر اظہار خیال کرنا ہے وہ ہے:’’ انصاف قوموں کی زندگی کوتوانا رکھتا ہے ‘‘
صدرِذی وقار!
زندگی کی راحتیں، حسرتیں اس وقت اپنے دامن میں سمیٹی جاسکیں گی، جب قلب و ذہن تندرست و توانا ہو، جب دل و دماغ حصولِ راحت ِزیست کے لیے مستعد و تیار ہوں، جب انسان روحانی اور جسمانی طور پر تندرست اور توانا ہو، اور جملہ اعضائے انسانی حیات کے لیے آرزومند اور متمنی ہوں۔
صدرِمحترم!
بیمار اور صاحب ِفراش شخص زندگی کے الطاف کریمانہ سے کما حقہٗ مستفید نہیں ہوسکتا۔ بیمار سوچ اور منفی فکرو غور کا حامل شخص زندگی کی آسائشوں سے کوئی سروکار نہیں رکھتا ، اس کی نشست و برخاست، اس کے قیام وقعود ، اس کے افکار کامحورصرف اور صرف اس کی ذات ہوتی ہے جو داخلی یا خارجی عوامل کے پیشِ نظر عضو معطل ہو چکی ہوتی ہے۔
جنابِ صدر!
افراد، فرد کی جمع ہے اور افرادمل کر قوم بنتے ہیں اسی طرح قوم سے اقوام اور قومیں بنتی ہیں۔ اقوام کی اکائی فرد ہے، اور فرد کی روحانی، جسمانی ،قلبی و ذہنی ساخت میں کوئی سقم یا جھول واقع ہوجائے تو پورا نظام متاثر ہو جاتا ہے، اس کے مقصد ِحیات کی تکمیل میں رکاوٹیں کھڑی ہو جاتی ہیں بالآخر اس کا وجود غیر مفید ہو جاتا ہے۔
جناب صدر!
کائنات کے نظام میں انسان ایک جزو لاینفک ہے، دراصل کائنات نام ہی بنی نوع انسان کا ہے، اس لیے کہ انسان اشرف المخلوقات ہے، اور مخلوقات کا شرف ہی نہ ہو تو گویا و ہ مخلوقات ہی نہیں ہے ،مخلوقات کی زندگیوں کو...