Tahir, Muhammad
PhD
Pakistan Institute of Engineering and Applied Sciences
Islamabad
Islamabad
Pakistan
2014
Completed
Computer Science
English
http://prr.hec.gov.pk/jspui/bitstream/123456789/2055/1/2352S.pdf
2021-02-17 19:49:13
2024-03-24 20:25:49
1676727816357
5 ۔ حدِخمر
لغوی معنی
خمر ڈھانپنے کو کہتے ہیں، جیسا کہ ابن فارس نے خمر کی یوں تعریف کی ہے
الخاء والميم والراء أصلٌ واحد يدلُّ على التغطية، والمخالطةِ في سَتْر. فالخَمْرُ: الشَّراب المعروف.122
"خَمَرَ اصل ہے یہ ڈھانپنے اور خلط ملط ہونے پر دلا لت کرتا ہے اور الخمر مشہور شراب کو کہتے ہیں۔ "
خمرایسا نشہ والا انگور کا پانی جو عقل کو ڈھا نپ لے ،جیسے ابن منظور تحریر کرتے ہیں
والخَمْرُ ما أَسْكَرَ من عصير العنب لأَنها خامرت العقل والتَّخْمِيرُ التغطية يقال خَمَّرَ وجْهَهُ وخَمِّرْ إِناءك والمُخامَرَةُ المخالطة۔ 123
" خمر جو نشہ دلائے انگور کے نچڑے ہوئے پانی سے اس لیے کہ یہ عقل کو ڈھانپ لیتی ہے اور تخمیر کا معنی ہے ڈھانپنا جیسے کہا جاتا ہے اس نے اپنے چہر ے کو ڈھانپ لیا اور مخامرۃ کا معنی ہے خلط ملط ہو جانا۔ "
اصطلاحی مفہوم : امام راغب اصفہانی کے نزدیک خمر سے مراد
والخمر سمیت لکونھا خامرۃلمقرالعقلوھوعندبعضالناساسم لکل مسکر۔ 124
"خمر نشہ ہے کیونکہ وہ عقل کو ڈھانپ لیتی ہے۔ بعض لوگوں کے نزدیک ہر نشہ آور چیز پر خمر کا لفظ بولا جاتا ہے۔ "
شراب نوشی کی حرمت
نشہ آور چیزوں میں سے جو عقل و فہم اور شعور کے لئے مہلک ہیں شراب نوشی کو نمایاں مقام حاصل ہے اور دوسری نشہ آور چیزیں انہی کے حکم میں آتی ہیں زمانہ جاہلیت میں شراب پینے پلانے کا رواج عام تھا حضور ﷺ کی آمد اور نبوت سے امت اور انسانیت کی اصلاح کام شروع ہوا تو جہاں زندگی کے دوسرے گوشوں کی اصلاح کا انتظام ہوا وہاں شراب نوشی کے سلسلے میں بھی اللہ تعالیٰ نے ہدایات دیں اور شراب کے مفاسد و نقصانات اور حرمت بتلا کر لوگوں کے دلوں میں اس کی نفرت ڈال کر تدریجاً اس کے احکام نازل فرمائے۔...