Muhammad Asim
PhD
University of Engineering and Technology
Taxila
Punjab
Pakistan
2019
Completed
Engineering Management
English
http://prr.hec.gov.pk/jspui/bitstream/123456789/10987/1/Muhammad_Asim_Eng_Management_2019_UET_Taxila_21.03.2019.docx
2021-02-17 19:49:13
2024-03-24 20:25:49
1676727816766
شاہ اقبال احمد ردولوی
افسوس ہے کہ ۱۴؍ مئی ۲۰۰۴ء کو شاہ اقبال احمد ردولوی کا انتقال ہوگیا، اِناﷲ وَاِنا اِلَیہ رَاجِعُون۔ دارالمصنفین کے سابق ناظم مولانا شاہ معین الدین احمد ندوی کا وطن بھی ردولی تھا، وہ وہاں کے شرفا کے ادبی ذوق، تہذیبی شائستگی اور نفاست کا ذکر برابر کرتے تھے، اس سے ردولی کے خاص معیار، رکھ رکھاؤ اور وہاں کے لوگوں کی شرافت، وضعداری اور خوش مذاقی کا نقش دل پر ثبت ہوگیا تھا۔
شاہ معین الدین احمد صاحب معارف میں کبھی کبھی اقبال صاحب کا کلام شائع کرتے تھے، ادہر پھر ان کا کلام معارف میں چھپتا تھا اور جب تک قومی آواز لکھنو بند نہیں ہوا تھا، اس کے سنڈے اڈیشن میں بھی ان کا کلام نظر سے گزرتا تھا، اس کی وجہ سے ان کے کمال فن کا اندازہ تھا اور گزشتہ ۱۵ برس سے ان سے برابر خط و کتابت رہتی تھی، دس بارہ برس پہلے مجھے عرق النسا کا عارضہ ہوا، لوگوں سے ان کی ’’فقیری دوا‘‘ کی اطلاع ملی تو پروفیسر علی حماد عباسی مرحوم سابق پرنسپل شبلی نیشنل پوسٹ گریجویٹ کالج اعظم گڑھ میرا خط لے کر ان کی خدمت میں حاضر ہوئے اور دوا لے آئے، اس کے بعد شہر کے متعدد لوگوں نے مجھ سے خطوط لکھواکر ان سے دوا منگوائی، میں خط کے پتے پر اگر ان کا نام شاہ اقبال احمد لکھ دیتا تو وہ آزردہ ہوکر مجھے لکھتے کہ میرا ادبی نام اقبال ردولوی ہے، یہی نام پتے اور معارف میں ہونا چاہئے لیکن ان کا اصل نام شاہ اقبال احمد صابری قدوسی تھا اور ان کا خاندانی تعلق حضرت شیخ عبدالقدوس گنگوہیؒ سے تھا، ددھیال کلیر شریف میں تھا اور اس کے سجادہ نشین شاہ عبدالرحیم صاحب ان کے دادا تھے، ننھیال ردولی میں تھا جس کے سجادہ نشین حیات...