Saif Ur Rehman
PhD
Capital University of Science & Technology
Islamabad
Islamabad.
Pakistan
2019
Completed
Engineering & Technology
English
http://prr.hec.gov.pk/jspui/bitstream/123456789/11535/1/Saif%20ur%20Rehman%20Electrical%20engg%202019%20cust%20isb%20prr.pdf
2021-02-17 19:49:13
2024-03-24 20:25:49
1676727822019
سیالکوٹ پاکستان کا ایک قدیم شہر ہے۔یہ ۳۲ درجے ۳۰ دقیقے عرض بلد شمالی اور ۷۴ درجے ۳۲ دقیقے طول بلد پر واقع ہے۔یہ سطح سمند ر سے ۸۰۰ فٹ بلند ہے۔(۱)اس کے شمال میں ضلع گجرات اور جموں کا علاقہ ہے۔جنوب میں بھارت کا ضلع امر تسر ،مشرق میں ضلع گورداس پور،مغرب میں ضلع شیخوپورہ اور جنوب مغرب میں ضلع گوجرانوالہ ہے۔(۲) مغرب میں دریائے چناب ضلع سیالکوٹ اور ضلع گجرات کے درمیان بہتا ہے ۔سیالکوٹ رچنا دو آب میں (دریائے راوی اور چناب کے درمیان)واقع ہے اوراس کا بالائی حصہ (جو کوہ ہمالیہ کی تلہٹی میں واقع ہے) بہت زرخیز ہے۔جنوبی حصہ نسبتاً کم زرخیز ہے۔(۳)شہر کے شمال سے گزرنے والے دریائے چناب کے سوٹے کوہ ہمالیہ سے پھوٹتے ہیں ۔یہ قدیم دریا عوامی جمہوریہ چین کے قریب سے شروع ہوتا ہے۔قدیم زمانے میں اس دریا کو ’’چین آب ‘‘ کے نام سے پکارا جاتا تھا۔جو زمانے کے ساتھ ساتھ تبدیل ہوتا ہوا آج دریائے چناب کہلاتا ہے۔یہ دریا جموں کشمیر کے پہاڑی علاقوں سے گزرتا ہوا جب ضلع سیالکوٹ میں داخل ہوتا ہے تو ہیڈ مرالہ کے مقام پر یہاں اس میں دو اور دریا اٹھکیلیاں کرتے اور زندگی کی بہاریں تقسیم کرتے آکر مل جاتے ہیں۔یہ دریائے جموں توی اور دریائے (مناواں) مناور توی ہیں۔(۴)
دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر بند باندھ کر نہر اپر چناب نکالی گئی ہے۔اس نہر کی تین شاخیں ہیں۔ایک شاخ کا پانی تحصیل ڈسکہ اور باقی دو شاخوں کا پانی ضلع گوجرانوالہ کے کھیتوں کو سیراب کرنے میں استعمال ہوتا ہے۔نہر مرالہ راوی لنک ضلع سیالکوٹ کے مغربی حصے کو سیراب کرتی ہے اور جو پانی باقی بچ جاتا ہے۔اس لنک کے ذریعے دریائے راوی میں چلا جاتا ہے تاکہ دریائے راوی سے نکلنے والی نہر اپر باری دو آب...