Tahir, Muhammad
PhD
Iqra University
Islamabad
Islamabad
Pakistan
2016
Completed
Computer Science
English
http://prr.hec.gov.pk/jspui/bitstream/123456789/7315/1/Muhammad_Tahir_Computer_Science_2016_Iqra_Univ_10.05.2016.pdf
2021-02-17 19:49:13
2024-03-24 20:25:49
1676727826301
ہندوستانی اقبال شناس سید مظفر حسین برنی کے سوانح،آثار اور علمی و ادبی خدمات
فکرِ اقبال کو پروان چڑھانے اور ملتِ اسلامیہ کو بیدار کرنے کے لیے بہت سے ماہرین نے اقبال کے نظریات پر روشنی ڈالی ہے۔ اقبالیات کے موضوعات کی تفسیر و توسیع کے لیے بہت کچھ لکھا۔اس محنت کی بنا پر ایسے لوگ اقبا ل شناس کہلائے اور عوام میں پذیرائی حاصل کی۔ایسا ہی ایک نام سید مظفر حسین برنی بھی ہے۔آپ نے اقبال کے خطوط کو زمانی اورتاریخی ترتیب دی اور عوامی حلقوں میں پذیرائی حاصل کی۔آپ کا تعلق”برن“ (بلند شہر) کے ایک ذی وقار خانو ادے سے ہے۔
آپ 14۔ اگست 1923ء کو بلند شہر میں پیدا ہوئے اور آپ نے 7 فروری 2014ء کو دہلی میں وفات پائی ۔ آپ نے جس گھرانے میں آنکھ کھولی تھی اس میں خدمتِ علم وادب کی ایک طویل اور مسلسل روایت رہی ہے۔آپ کا تعلیمی سلسلہ بہت عمدہ رہا۔ بی۔اے میں انگریزی ادب میں ٹمپیل گولڈ میڈل حاصل کیا۔پھر انگریزی ہی میں ایم۔اے بھی کیا۔ 1947ء میں انڈین ایڈمنسٹریٹو سروس”آئی اے ایس“ کے مقابلہ کے پہلے امتحان میں کامیاب ہوئے اور ریاست اڑیسہ میں تعینات کیے گئے۔
مرکزی حکومت نے آپ کی صلاحیتوں سے بھر پور استفادہ کیا۔آپ جوائنٹ سیکرٹری کمیونٹی ڈویلپمنٹ رہے۔محکمہ زراعت میں جوائنٹ سیکرٹری رہے۔ایڈیشنل سیکرٹری وزارتِ پٹرولیم وکیمیکلزکاانتظامی عہدہ سنبھالے رکھا۔وزارتِ اطلاعات و نشریات کے اہم ترین ادارے میں سیکرٹری رہے۔بورڈ آف ریونیو میں رلیف کمشنر رہے۔چیف سیکرٹری اور ڈویلپمنٹ کمشنر کے اعلیٰ ترین عہدوں پر ذمہ داریاں سر انجام دیں۔وزارتِ داخلہ میں سیکرٹری جیسے عہدے پر کام کر کے نیک نامی حاصل کی۔ناگا لینڈ،منی پور،تری پورہ اور ہریانہ کے گورنر رہے۔مرکزی حکومت کے اقلیتی کمیشن کے چیرمین رہے۔پبلک سیکٹر کے تقریباً آٹھ اداروں میں ڈائریکٹر کی حیثیت سے ذمہ داریاں سرانجام دیں۔بہت سی بین الاقوامی کانفرنسوں میں شرکت کی...