Ahmed Khan Kamran
PhD
Ghulam Ishaq Khan Institute of Engineering Sciences and Technology
Swabi
KPK
Pakistan
2010
Completed
Engineering & Technology
English
http://prr.hec.gov.pk/jspui/bitstream/123456789/14058/1/7144H.PDF
2021-02-17 19:49:13
2023-01-07 11:47:06
1676727839264
آہ!علامہ طنطاوی جوہرؔی
گذشتہ ماہ فروری میں مصر اور ہندوستان کے دوبڑے عالموں نے وفات پائی۔ مصر کے مشہور عالم علامہ طنطاوی جوہری عہد حاضر میں اُن مسلمانوں کے خواب کی سچی تعبیر تھے جو علوم جدیدہ کی خیرہ کن جگمگاہٹ سے مرعوب ہوکرایسے جید عالم کی تلاش میں رہتے تھے جو ان علوم کے مقابلہ میں اسلامی و قرآنی حقائق کی فوقیت اس تحقیقی انداز میں ثابت کرسکے کہ بڑے سے بڑے ماہر علوم کوبھی مجال انکار باقی نہ رہے۔وہ جس طرح دینیات اورعلوم قرآن وحدیث میں یگانۂ روزگار تھے اُسی طرح اُن کو جدید علوم، علم نباتات، علم حیوانات، فلسفہ، سائنس، تاریخ اورعلم ہیٔت و طبقات ِارض میں بھی بڑی دستگاہ تھی۔ پھران سب فضیلتوں پر مستزاد یہ کہ اُن کا ذوق نہایت مستقیم اور طبیعت انتہا درجہ سلیم تھی۔ان کی قوت فیصلہ درست اورملکۂ تنقید صائب تھا۔بے شبہ اُنھوں نے اس دور میں وہی کام کیا جوامام غزالی اورابن رشد نے فلسفۂ یونان کے مقابلہ میں اسلام کی حفاظت و صیانت کے لیے انجام دیا۔ان دونوں بزرگوں نے فلسفۂ یونان کا عمیق نظر سے مطالعہ کیااوراُس میں وہ کمال پیداکیا کہ فلسفہ کے ایک ایک جزیہ اورمسئلہ پرحاوی ہوگئے۔پھر فلسفہ کے جو اصول حق بجانب تھے اُن کو اسلام کی تعلیمات پرمنطبق کیا اور جو لغو و لاطائل باتیں تھیں اُن کا تارو پود ’’تہافت الفلاسفہ‘‘لکھ کر اس تحقیق وکمال دیدہ وری کے ساتھ کھولا کہ فلسفہ کا خلعتِ زریں ایک گداگر عقل و خرد کی گڈڑی میں تبدیل ہوکررہ گیا۔
علامہ طنطاوی ۱۲۸۷ھ میں پیداہوئے۔علوم مروجہ کی تحصیل وتکمیل کے بعد قاہرہ کے مدرسہ دارالعلوم میں استاد مقرر ہوگئے۔درس وتدریس کے شغل کے ساتھ اُنھوں نے تصنیف وتالیف کامشغلہ بھی جاری رکھا اورمتعدد کتابیں تصنیف کیں جن میں چند اہم کتابیں یہ ہیں:(۱)الارواح،(۲)اصل العالم،(۳)این الانسان،(۴)التاج المرصع بجواھرالقرآن والعلوم،(۵)جمال العالم،(۶)الزھرۃ،(۷)السرالعجیب فی حکمۃ تعدد ازواج...