Zargar, Ali Murad
Institute for Educational Development, Karachi
MEd
Aga Khan University
Private
Karachi
Sindh
Pakistan
2007
Completed
Education
English
2021-02-17 19:49:13
2024-03-24 20:25:49
1676727882469
آہـ! مولوی محمودالحسن
اس مہینہ کے معارف کی طباعت ختم ہو رہی تھی کہ یکا یک خبر ملی کہ مولوی محمود الحسن ناظم انجمن تعلیمات دین، اپنے بچوں، عزیزوں اور قدر دانوں کو چھوڑ کراب وہاں ہیں جہاں نیکوں، پاکبازوں، صفاکشوں کو سرور جاودانی اور حیات ابدی ملتی ہے، ان کی دائمی جدائی پر کچھ آنکھیں نمناک اور اشکبار ہوں گی، لیکن انجمن تعلیمات دین کے کارکنوں اور ہمدردوں کی آنکھوں سے خون کے آنسو، بھی جاری ہوں گے تو اس سے ان کی دائمی رحلت کی غم ناکی اور درد ناکی دور نہ ہو سکے گی، ان کی وفات کچھ ایسا ہی جاں گسل سانحہ ہے۔
وہ انجمن تعلیمات دین کے بانیوں میں سے تھے، ۱۹۴۷ء کے انقلاب کے بعد چند مردان خدا کی بدولت یہ انجمن قائم ہوئی تو زبان حال سے یہ کہہ رہی تھی:
یہ دور اپنے ابراہیمؑ کی تلاش میں ہے
اس انجمن نے اترپردیش میں جو کام انجام دیے ہیں، وہ مسلمانوں کی ملی تاریخ کا ایک زریں کارنامہ ہے، اس کے ذریعہ سے بے شمار دینی مکاتب قائم ہوئے، جن سے اترپردیش کے مسلمان بچوں کی دینی حمیت اور ایمانی غیرت کے ثبات ویقین کا سامان فراہم ہوا، جناب عدیل عباسی مرحوم نے اس کارواں کے یکہ تاز بن کر جس طرح رجز خوانی کی، اس سے انجمن کا کام بہت آگے بڑھا، ان کے یمین ویسار میں مولوی ظفر احمد صدیقی مرحوم وکیل اور مولوی محمود الحسن رہے، جس سے اس کے کام کو غیر معمولی فروغ ہوا، مصلحت خداوندی سے جناب عدیل عباسی مرحوم اور جناب ظفر احمد صدیقی مرحوم، مولوی محمودالحسن کو تنہا چھوڑ گئے، مگر وہ اس کے لیے عمل پیہم اور یقین محکم بلکہ سوزدروں، درد پنہاں اور روح جاں گسل بنے رہے، وہ کسی مجلس میں بیٹھ جاتے تو معلوم ہوتا کہ انجمن تعلیمات...