Mzee, Mussa Juma
Institute for Educational Development, Karachi
MEd
Aga Khan University
Private
Karachi
Sindh
Pakistan
2002
Completed
Education
English
2021-02-17 19:49:13
2024-03-24 20:25:49
1676727887386
ایف آئی آر
تھانہ پرانی انار کلی اور FIRنمبر 211/81ایک ایسی ایف آئی آر جس کے ہزاروں سیاسی کارکنوں کو گرفتار کیا گیا ۔تھانہ پرانی انار کلی لاہور بی بی سی اردو آج بی بی سی کے پروگرام سیربین میں عالیہ نازنے جو رپورٹ پیش کی دلچسپ ہے ۔جس میں تھانہ کے ایس ایچ او بھگت سنگھ کیس کے متعلق بتا یا مگر جو سب سے اہم مقدمہ اس پولیس اسٹیشن کا تھا جس کا ایف آر آئی نمبر 211/81ہے بھول گئے اس کے متعلق ان کو معلوم نہیں تھا اور یہ بھی ہو سکتا ہے کہ مارشل لاء حکام نے وہ ریکارڈ ضائع کر دیا ہو کیونکہ یہ مقدمہ کیمرہ ٹرائل تھا ۔جو کہ اسپیشل ملٹری کورٹ میں چلا بی بی سی کا ریکارڈ چیک کیا جائے تو 7اگست 1948ء کو یہ مقدمہ شروع کیا تھا ۔اس کی تمام خبریں مل جائیں گی ۔مقدمہ کے آغاز سے لے کر پاکستان کی سب سے بڑی بھوک ہڑتال اور فیصلہ تک بی بی سی نے مکمل خبریں دیں ۔اس دن صبح سویرے کوٹ لکھپت جیل میں پہلے عثمان غنی شہید اور ادریس بیگ شہید کو پھانسی دی گئی اور پھر چند گھنٹوں بعد ہم 54سیاسی قیدیوں کو فو جی عدالت میں پیش کیا گیا ۔اس مقدمے میں چون افراد فوجی عدالت میں موجود تھے ۔چھیاسی افراد جن میں میر مرتضی بھٹو شہید ،شاہ نواز بھٹو شہید،مرزا اختر بیگ ،یعقوب چینا ،سہیل سیٹھی ،آغا ندیم ،عمر حیات اور بہت سے سیاسی کارکن تھے۔تھا نہ پرانی انار کلی کی ایف آئی آر 211/81میں ہی پاکستان پیپلز پارٹی کے سینکڑوں نہیں ہزاروں کارکنوں کو گرفتار کر کے لاہور کے شاہی قلعہ اور لال قلعہ (لال قلعہ بھی لاہور ہی میں ہے ) لایا گیا ۔یہ ایف آئی آر تو تھانہ انار کلی میں درج کی گئی مگر...