Qadri, Firdous Jahan
Institute for Educational Development, Karachi
MEd
Aga Khan University
Private
Karachi
Sindh
Pakistan
2002
Completed
Education
English
2021-02-17 19:49:13
2024-03-24 20:25:49
1676727891884
مولانا محمد یوسف
شیخ التبلیغ مولانا محمد یوسف صاحب رحمتہ اﷲ علیہ کی وفات پوری ملت اسلامیہ کا حادثہ ہے، اس وقت ہندوستان کی تمام جماعتوں میں تبلیغی جماعت اپنے اثرات و نتائج کے لحاظ سے سب سے زیادہ مفید کام انجام دے رہی ہے، اس نے لاکھوں نامسلمانوں اور منکروں کو مسلمان اور مسلمانوں کو مومن کامل اور اسلام کا مبلغ بنادیا، اس کے قافلے ساری دنیا میں رواں دواں ہیں، جس کی مثال قرونِ اولیٰ کے بعد نہیں ملتی، اور یہ سب نتیجہ ہے ایک صاحب عزیمت مرد مومن مولانا محمد الیاس رحمتہ اﷲ علیہ کے اخلاص و ﷲیت اور دینی تڑپ کا، ان کے بعد ان کے خلف الصدق مولانا محمد یوسف نے اس بار امانت کو سنبھالا، اور اس لگن سے اس کو چلایا کہ اس کا دائرہ ایشیا سے نکل کر افریقہ اور یورپ تک پھیل گیا، لیکن مشیت ایزدی کو کچھ اور منظور تھا، مولانا مرحوم تبلیغ کے سلسلہ میں لاہور تشریف لے گئے تھے کہ وقت موعود آگیا، وہیں قلب کا دورہ پڑا اور مبلغ اسلام اپنے رب کے حضور حاضر ہوگیا، اﷲ تعالیٰ ان کی دینی خدمات کو قبول اور ان کے مدارج بلند فرمائے، اللھم صبب علیہ شابیب رحمتک و رضوانک یہ حادثہ اتنا سخت ہے کہ بظاہر اس کی تلافی کی امید نظر نہیں آتی لیکن اگر اﷲ تعالیٰ کو اپنے دین کی تبلیغ اور اپنے محبوب کی امت کی اصلاح کا کام لینا منظور ہے تو اس کا کوئی نہ کوئی انتظام فرما دے گا۔
تبلیغی جماعت کی کامیابی کا راز اس کا اخلاص و ﷲیت ہے، وہ ہر قسم کے جماعتی تعصب اور گروہ بندی سے پاک، اختلافی مسائل سے الگ اور قیادت و اقتدار کی ہوس سے بلند ہے، اسی لیے اس میں ہر عقیدہ و خیال کے مسلمان شریک ہیں، اس کے مبلغ...