Imdad Ali Baloch
Institute for Educational Development, Karachi
MEd
Aga Khan University
Private
Karachi
Sindh
Pakistan
2003
Completed
Education
English
2021-02-17 19:49:13
2024-03-24 20:25:49
1676727900605
جمال عبدالناصر
جمال عبدالناصر کی موت دنیائے عرب کا بہت بڑا حادثہ ہے، مدتوں کے بعد عربوں میں اتنا بڑا لیڈر پیدا ہوا تھا، ان کی پوری زندگی قوم و وطن کی راہ میں ایک جہد مسلسل تھی، اس راہ میں جان تک دے دی، انھوں نے عربوں میں آزادی کی روح پھونکی، مصر کی شخصی بادشاہت سے نجات دلائی، سامراجی طاقتوں سے ٹکرلی، برطانوی اثر و اقتدار سے سرزمین مصر کو آزاد کرایا، نہر سویز کے قومیا نے کے انتقام میں فرانس، برطانیہ اور اسرائیل کے متحدہ حملہ کو ذلت آمیز شکست دی، اسوان بند تعمیر کرایا، ان کے علاوہ اور بہت سے تعمیری کام کئے، ان کارناموں نے ان کو دنیا کے بڑے لیڈروں کی صف میں کھڑا کردیا تھا، وہ اپنی قوم میں اس قدر مقبول و محبوب تھے کہ اگر ان کی جگہ کوئی دوسرا لیڈر ہوتا تو ۶۷ء کو شکست کے بعد اس کا زوال یقین تھا، لیکن اس کے بعد بھی ان کی مقبولیت میں فرق نہ آیا، ان سے بعض سیاسی اور مذہبی غلطیاں بھی ہوئیں، جن سے عرب اتحاد اور خود ان کے ملک اور ان کی شہرت کو نقصان پہنچا لیکن ان کی مذہبی غلطیاں مذہب کی مخالفت یا اس سے آزادی کے بجائے اس دور کی لادینی سیاست کا نتیجہ تھیں جس سے کوئی اسلامی ملک بھی محفوظ نہیں، خصوصاً جن کی سیاست میں غیرمسلم بھی دخیل ہیں، مگر ان غلطیوں کے مقابلہ میں ان کے کارنامے زیادہ ہیں، اﷲ تعالیٰ ان کے اچھے اعمال کے طفیل میں ان کی مغفرت اور ان کی لغزشوں سے درگزر فرمائے، ان کی زیر تعمیر مسجد میں ان کی تدفین بھی ان کے حسن خاتمہ کے لئے فال نیک ہے، ان کی موت سے عرب دنیا ایک ایسے لیڈر سے محروم ہوگئی، جس کی تلافی مدتوں نہ ہوسکے گی۔
اس...