Sharif, Abdul
Institute for Educational Development, Karachi
MEd
Aga Khan University
Private
Karachi
Sindh
Pakistan
2009
Completed
Education
English
2021-02-17 19:49:13
2024-03-24 20:25:49
1676727904036
مولانا شاہ عبدلحلیم جون پوری
گزشتہ دنوں ضلع جون پور اور اس کے نوح کے مشہور شیخ طریقت اور ممتاز عالم ربانی مولانا شاہ عبدلحلیم صاحب جونپوری رحلت فرماگئے۔ اناﷲ وانا الیہ راجعون۔
مولانائے مرحوم ۱۹۰۷ء میں ضلع فیض آباد کے ایک گاؤں دیوریا میں پیدا ہوئے ابتدائی تعلیم مدرسہ عین العلوم ٹانڈہ میں ہوئی۔ مظاہرالعلوم سہارنپور سے سند فراغت حاصل کی۔ ابتداً مظاہرالعلوم ہی میں مدرس مقرر ہوئے مگر طبیعت کی خرابی کی بنا پر جلد ہی اپنے وطن واپس آگئے، یہاں مسلمان بچوں کی ابتدائی تعلیم کے لیے ایک مکتب قائم کیا پھر ترک سکونت کرکے ضلع جونپور کے قدیم مردم خیز قصبہ مانی کلاں میں مستقل بود وباش اختیار کی۔ اور یہیں کے قدیم مدرسہ میں درس و تدریس پر مامور ہوگئے۔ ۱۹۷۳ء میں مانی کلاں کو خیرباد کہہ کر اس کے قریب ہی لب سڑک واقع موضع گورینی میں ایک مدرسہ ریاض العلوم کی بنیاد رکھی، جس نے مولانائے مرحوم کی سرپرستی و نگرانی میں بڑی ترقی کی۔
مولانا کی طبیعت کا رجحان ہمیشہ رشد و اصلاح کی طرف رہا، اس نواح میں ان کی ذات سے لوگوں کو بڑا فیض پہنچا، وہ شاہ وصی اﷲ فتح پوریؒ اور شیخ الحدیث مولانا محمد زکریاؒ کے مسترشد اور خلیفہ تھے، جونپور اور اعظم گڑھ کے علاوہ بمبئی اور گجرات وغیرہ میں بھی ان کے مریدین کا بڑا حلقہ تھا، ان کی سرپرستی میں مدرسہ کے احاطہ میں کئی تبلیغی اجتماعات بھی منعقد ہوئے۔ مولانا عبدلحلیم بڑے متواضع، ملنسار اور مقدس بزرگ تھے، ایک مدت سے مختلف عوارض کا شکار تھے، راقم الحروف کو عرصہ سے ان سے نیاز مندی کا شرف حاصل تھا۔ متعدد بار ان کی مزاج پرسی اور عیادت کے لیے حاضر ہوا، مگر کبھی ان کی زبان سے کسی طرح کا شکوہ و شکایت نہیں سننے میں آئی۔ ہر حال میں...