Khan, Fatima Sherbaz
Professional Development Centre, Karachi
MEd
Aga Khan University
Private
Karachi
Sindh
Pakistan
2016
Completed
Education
English
2021-02-17 19:49:13
2024-03-24 20:25:49
1676727908882
مولاناحکیم زماں حسینی
افسوس ہے کہ ۲۳؍ دسمبر کو کلکتہ کے مشہور و باوقار عالم مولانا حکیم زماں حسینی وفات پاگئے۔ اناﷲ و اناالیہ راجعون۔
وہ علم و عمل میں پختگی و استقامت، زہد و اتقاء میانہ روی اور ذاتی وجاہت کی بناء پر کلکتہ کے علمی و دینی حلقوں میں بہت مقبول تھے، ان کا تعلق کلکتہ سے تھا مگر اپنی علمی و دینی وجاہت متوازن شخصیت، پاکیزہ سیرت، اصابتِ رائے اور معاملہ فہمی کی وجہ سے پورے ملک میں باوزن اور قابل اعتماد سمجھے جاتے تھے۔ ان کے دل میں قوم و ملت کا درد تھا، اس لیے مسلمانوں کی موجودہ تباہی اور زبوں حالی سے بہت بے چین رہتے تھے، کلکتہ کے علمی و تعلیمی اداروں کے علاوہ وہ ہندوستان کے بھی ممتاز دینی و تعلیمی اداروں اور قومی و ملی تنظیموں سے وابستہ تھے۔ دارالعلوم ندوۃالعلماء لکھنو اور دارالعلوم دیو بند جیسے عالمگیر شہرت کے حامل اداروں کے عرصے سے اہم رکن تھے اور ان کے جلسوں میں پابندی سے شریک ہوتے تھے۔ امارت شرعیہ بہار واڑیسہ اور آل انڈیا مسلم پرسنل لابورڈ کے بھی سرگرم ممبر تھے۔ دارالمصنفین سے مخلصانہ تعلق رکھتے تھے، ہم لوگوں میں سے کوئی اگر کلکتہ پہنچ جاتا تو بہت خوش ہوتے اور لطف و مدارات سے پیش آتے۔
مولانا سید حسین احمد مدنی ؒکے ارشد تلاندہ میں تھے، ان سے غیر معمولی عقیدت ہی کی بنا پر اپنے نام کے ساتھ حسینی لکھتے تھے، دینی علوم میں اچھی دستگاہ تھی، فن تفسیر سے زیادہ مناسبت تھی، مفسر قرآن کہلاتے تھے، قدرت نے حسن بیان اور تاثیر کی نعمت بخشی تھی، ان کے درس قرآن کی شہرت تھی، برسوں کولوٹولہ کی مسجد میں قرآن پاک کی تفسیر بیان کی، روزنامہ آزاد ہند کے ہفت وار ایڈیشن میں ان کی تفسیر برابر شایع ہوتی تھی۔ ان کو حکمت و...