Amina Bibi Baig
Institute for Educational Development, Karachi
MEd
Aga Khan University
Private
Karachi
Sindh
Pakistan
2012
Completed
Education
English
2021-02-17 19:49:13
2024-03-24 20:25:49
1676727920030
شاہ سلیمان پھلواروی
ہندوستان کے مشہور پرانے عالم و واعظ و خطیب مولانا شاہ سلمان صاحب قادری چشتی پھلواروی نے جن کے نغموں نے ہمارے ملک کے پورے طول و عرض کو کم از کم نصف صدی تک پرشور رکھا تھا، وفات پائی، ۲۷؍صفر ۱۳۵۴ھ کی تاریخ جمعہ کے دن اور صبح ۷ بجے کا وقت تھا کہ یہ طوطیِ خوشنوا ہمیشہ کے لئے خاموش ہوگیا، پھلواری صوبہ بہار میں عظیم آباد پٹنہ سے ملحق ایک مردم خیز مشہور قصبہ ہے جہاں ڈیڑھ سو برس کے عرصہ میں بہت سے باکمال، اہل علم، علماء، صلحاء، مشایخ اور شعراء پیدا ہوئے، مرحوم بھی یہیں کے رہنے والے اور یہاں کے بزرگوں کے مستند و معتبر خانوادہ کے چشم و چراغ تھے، ستہتر، اٹھتر بر س کی عمر پائی، غالباً ۱۲۷۶ھ میں پیدا ہوئے۔
مرحوم کی جوانی کے عہد میں تین باکمالوں کے درس کی مسندیں ہندوستان میں بچھی تھیں، فرنگی محل لکھنؤ میں مولانا عبدالحئی صاحب، سہارنپور میں مولانا احمد علی صاحب اور دلّی میں مولانا سید نذیر حسین صاحب کی، شاہ صاحب مرحوم نے فیض کے ان تینوں سرچشموں سے فائدہ اٹھایا، پہلے فرنگی محل آئے اور یہاں سے فارغ ہوکر سہارنپور اور دہلی گئے، دلّی کے قیام کا زمانہ جس کو ان کی تعلیم کا آخری عہد کہنا چاہئے، ۱۲۹۷ھ مطابق ۱۸۸۰ء ہے۔
لکھنؤ کے قیام میں درسیات کو ختم کرنے کے بعد انہوں نے طب پڑھی اور اسی طبیب کی حیثیت سے انہوں نے دنیا میں اپنی زندگی کا آغاز کیا، چنانچہ شروع میں حکیم محمد سلیمان کہلائے اور اسی کا اثر تھا کہ شاعری میں جس کا چسکا ان کو بچپن سے تھا اور لکھنؤ کی صحبت میں جس کا چٹخارہ اور بڑھ گیا تھا، اپنا تخلص حاذقؔ رکھا تھا، وہ زیادہ تر اردو اور عربی میں کمتر فارسی میں شعر کہتے تھے،...