Shaikh, Mariam
Institute for Educational Development, Karachi
MEd
Aga Khan University
Private
Karachi
Sindh
Pakistan
2010
Completed
Education
English
2021-02-17 19:49:13
2024-03-24 20:25:49
1676727942529
پروفیسر افضل الدین اقبال ؍ غلام محمود بنات والا
افسوس ہے کہ گزشتہ دنوں ہماری علمی و ادبی اور سیاسی دنیا کا خلا کچھ اور بڑھا، حیدرآباد کے پروفیسر افضل الدین اقبال ۱۵؍ مئی کو اس دنیا سے رخصت ہوئے، عثمانیہ یونیورسٹی کے صدر شعبہ اردو اور اس سے زیادہ دکنی ادب کے ماہر کی حیثیت سے ان کی شہرت تھی، جنوبی ہند کی صحافت، مدراس میں اردو ادب کی نشوونما، فورٹ سینٹ جارج کالج اور ایسٹ انڈیا کمپنی کے علمی ادارے ان کی اہم کتابیں تھیں، دوسری اہم شخصیت غلام محمود بنات والا کی ہے، وہ پارلیمنٹ کے ممتاز اور پرانے ممبر تھے، ہندوستان میں مسلم لیگ کا نام زندہ رکھا اور اپنے کردار سے غیروں سے بھی عزت حاصل کی، ملت اسلامیہ ہندیہ کے مسائل پر بے باکی اور نہایت حکمت اور دانائی سے اظہار خیال کرتے، اﷲ تعالیٰ ان کے ساتھ مغفرت کا معاملہ فرمائے۔ ( عمیر الصدیق دریابادی ندوی ، جولائی ۲۰۰۸ء)
آہ! مولانا پروفیسر سید محمد اجتباء ندوی مرحوم
افسوس کہ گذشتہ ماہ ہندوستان کی ملت اسلامیہ، ایک اور نمایاں اور قابل قدر ہستی کی خدمات سے محروم ہوگئی، خبر آئی کہ مشہور عالم، عربی اور اردو کے ممتاز صاحب قلم مولانا پروفیسر سید محمد اجتباء ندوی نے ۲۰؍ جون کو دہلی میں داعی اجل کو لبیک کہا، اناﷲ وانا الیہ راجعون۔
مولانا مرحوم ہمارے علما کے اس طبقے سے تھے جن کی تعلیم و تربیت خالص دینی بنیادوں پر استوار ہوئی لیکن جن کے فیضان نظر سے عصری تعلیم کے ادارے بھی بہرہ ور ہوئے اور جنہوں نے اپنے علم و عمل سے جدید دانش گاہوں میں صرف دینی اداروں کی عظمت و توقیر میں ہی اضافہ نہیں کیا بلکہ اس مذہبی حمیت و غیرت اور خالص دینی تشخص کی پاسداری، بڑی استواری سے کی جس کا اولین سبق انہوں نے...