Jabeen, Ferkhanda
Professional Development Centre, Karachi
MEd
Aga Khan University
Private
Karachi
Sindh
Pakistan
2013
Completed
Education
English
2021-02-17 19:49:13
2024-03-24 20:25:49
1676727945573
مولانا اسعداﷲ
اس حادثہ کے چند روز بعدہی مدرسۂ مظاہر العلوم سہارنپور کے ناظم مولانا اسعد اﷲ صاحب کے انتقال پُرملال کا واقعہ پیش آیا۔ میرا دیوبند میں طالب علمی کازمانہ تھا کہ مولانا کی شہرت کے چہرہ کاسبزہ آغاز تھا۔طلبا میں جہاں ان کے علمی اورتدریسی کمالات کاچرچا تھا وہ خاص طورپر اس کابھی تذکرہ کرتے کہ آزاد منش اس درجہ کے ہیں کہ کوٹ پتلون پہنتے ہیں اوراسی لباس میں درس دیتے ہیں۔ مجھ کوبھی ان کے دیکھنے کااشتیاق پیداہو ا، اتفاق سے انہی دنوں ایک دن وہ دیوبند آئے تواس شان سے کہ ہاتھ میں بندوق تھی، شکاری لباس یعنی کوٹ اور برجس زیب تن اورکارتوسوں کی ایک پیٹی حمائل۔ مفتی صاحب(مولانا عتیق الرحمن عثمانی) سے ہم سنی اورصاحبزادگی کے باعث خاص تعلق رکھتے تھے، ان سے بے تکلف ہوکربات چیت کی اورچلے گئے۔ اس کے بعد، مدرسۂ مظاہرالعلوم سہارنپور کاسالانہ جلسہ بہت شاندار ہوتا تھا، دیوبند اورسہارنپور کے اکابر اس میں جمع ہوتے اوران کے مواعظ ہوتے تھے، اس لیے میں اکثر ان جلسوں میں شریک ہوتا۔اس موقع پر اوریوں بھی جب کبھی سہارنپور جانا ہوتا مولاناسے ضرور ملتا۔ان سے مل کر بڑی خوشی ہوتی تھی، وہ عجیب وغریب جامع صفات انسان تھے، نہایت ذہین و طباع، اعلیٰ درجہ کے نغمہ گو شاعر، پرجوش خطیب، بلندپایہ مناظر، شروع میں منطق، فلسفہ اور عربی شعروادب ان کے خاص مضامین تھے، لیکن حضرت مولانا تھانوی سے بیعت کے بعد ان کی حالت یکسر منقلب ہوگئی تھی۔اب تفسیر وحدیث کے ساتھ اشتعال بڑھ گیا تھا اور اوراد و وظائف کے پابند ہوگئے تھے۔شوخی اور طراری کی جگہ سنجیدگی اور متانت نے لے لی تھی، پہلے شکار کے بڑے شوقین تھے اب ایک پیرجنید نظیر کی نظیر کیمیا اثر کے خوداسیر ہوگئے تھے۔ سہارنپور میں مولانا اسعداﷲ اوردیوبند میں مولانا بدرعالم ان دونوں کے حالات کم وبیش...