Rustambekova, Nozukmo
Institute for Educational Development, Karachi
MEd
Aga Khan University
Private
Karachi
Sindh
Pakistan
2006
Completed
Education
English
2021-02-17 19:49:13
2024-03-24 20:25:49
1676727947507
دعوت اسلامی کے امیر مولانا محمد الیاس قادری ۲۶ رمضان المبارک ۱۳۶۹ھ بمطابق ۱۹۵۰ء کراچی میں پیدا ہوئے۔ آپ کے والد ماجد حاجی عبدالرحمٰن ؒ (م: ۱۹۵۱ء )آپ کے ہوش سنبھالنے سے پہلے ہی اس دارفانی سے کوچ کرگئے تھے۔ جب پاکستان معرض و جود میں آیا اس وقت آپ کے والدین اپنے آبائی گاؤں ’’کتیانہ‘‘(جونا گڑھ) میں مقیم تھے۔ ہندؤں اور سکھوں نے مل جل کر مسلمانوں کو خوب لوٹا۔ ان نامساعد حالات میں مولانامحمد الیاس قادری کے والدین ہجرت کرکے پاکستان آگئے۔ ابتداً کچھ عرصہ حید ر آباد (سندھ) میں قیام کیا اور پھر کراچی منتقل ہوگئے۔ آ پ کے والد نے ایک فرم میں ملازمت اختیار کرلی۔ اس فرم کی ایک شاخ ’’سیلون ‘‘ کے دارالخلافہ ’’کولمبو‘‘ میں بھی تھی لہذا ان کا تبادلہ ’’کولمبو ‘‘ کردیا گیا۔ مولانا محمد الیاس ابھی شیر خوار ہی تھے کہ آپ کے والد حج کرنے کے لیے گئے اور وہیں پر ۱۴
ذوالحجۃ الحرام ۱۳۷۰ ھ /۱۹۵۱ء میں انتقال ہوگیا۔ مولانا محمدالیاس قادری کے بڑے بھائی محترم عبدالغنی صاحب نے جوانی تک آپ کا ساتھ دیا۔ پھر وہ ایک ٹرین کے حادثہ میں انتقال کرگئے۔ اپنے بھائی کی وفات کے تھوڑے ہی عرصہ کے بعد والدہ نے بھی دم توڑ دیا۔ ان حالات میں مولانا محمدالیاس قادری نے سنتوں کے احیا ء اور بگڑے ہوئے معاشرے کی اصلاح کا بیڑا اٹھایا۔ اﷲ تعالیٰ نے آپ کو عشق رسول ﷺ کے ساتھ ساتھ اخلاق حسنہ کی نعمت سے بھی مالا مال کیا ہے۔ آپ چھوٹے بڑے سبھی سے نہایت خندہ پیشانی سے ملتے ہیں ایسے ایسے معاملات جہاں اکثر لوگ غصے سے بے قابو ہوجاتے ہیں وہاں آپ مسکراتے رہتے ہیں۔ وقتاً فوقتاًمبلغین کو بھی یہ نصیحت فرماتے رہتے ہیں کہ اگر تمہیں دین کا کام...