Siraj, Sadia
Institute for Educational Development, Karachi
MEd
Aga Khan University
Private
Karachi
Sindh
Pakistan
2002
Completed
Education
English
2021-02-17 19:49:13
2024-03-24 20:25:49
1676727953604
کاکا محمد اسمٰعیل مرحوم مدراسی
( مولوی ثناء اﷲ)
کاکا اسمٰعیل صاحب مرحوم قوم ملت کی ان شخصیتوں میں تھے، جنھوں نے لاکھوں روپیہ کمایا اور لاکھوں قوم و ملت کی راہ میں صرف کیا، ہندوستان کے بہت سے مذہبی و قومی ادارے ان کی فیاضی سے سیراب ہوئے تھے، ایسے محسن قوم کے حالات سے دوسرے ارباب ثروت سبق حاصل کرسکتے ہیں۔ (شاہ معین الدین ندوی)
علاقہ مدراس ضلع نارتھ آرکاٹ کا تاریخی مقام گڑھ آمبور کاکا محمد اسمٰعیل صاحب کا وطن تھا، آپ کے والد کاکا حاجی محمد عمر صاحب ایک دیندار بزرگ، دولتمند تاجر علماء کے عقیدت مند، فیاض اور غریب پرور تھے، دینی اور اصلاحی کاموں میں پیش پیش رہتے تھے، مدراس کی روشن کمپنی جو علم نوازی میں مشہور تھی اور اب بند ہوگئی آپ اس کے ایک رکن تھے، گڑھ آمبور سے متصل اپنے نام کی مناسبت سے عمرآباد نامی ایک گاؤں آباد کیا اور وہیں ایک اعلیٰ دینی درسگاہ و مدرسہ دارالسلام کے نام سے ۱۹۲۴ء میں قائم کی چند ہی سال بعد دسمبر ۱۹۲۷ء میں آپ کا انتقال ہوگیا، آپ کے بعد آپ کے فرزند اکبر کاکا محمد اسمٰعیل صاحب نے جملہ کاروبار کو نہایت خوبی سے سنبھالا، والد مرحوم کی جملہ خوبیوں کے علاوہ آپ میں اور بھی بہت سے کمالات تھے، علمی اور دینی خدمت کے جذبہ سے سرشار تھے، دولت کا بیشتر حصہ ملی و قومی کاموں میں خرچ کرتے تھے، صاحب دل مخلص، موحد اور متبع سنت تھے، متعدد علمی ادارے بذات خود چلارہے تھے، حسب ذیل ادارے آپ کی یادگار ہیں:
۱۔ جامعہ داراسلام عمر آباد: یہ ایک اعلیٰ دینی درس گاہ ہے جس طلباء کی تعداد سوسے متجاوز ہے، اس میں رہائش، خوراک اور درسی کتابوں کا انتظام بغیر کسی فیس کے مدرسہ کی طرف سے ہوتا ہے، اساتذہ کی تعداد گیارہ بارہ...