Khan, Haji Karim
Institute for Educational Development, Karachi
MEd
Aga Khan University
Private
Karachi
Sindh
Pakistan
2002
Completed
Education
English
2021-02-17 19:49:13
2024-03-24 20:25:49
1676727960264
ماہرؔ القادری
جناب ماہر القادری کی وفات کی خبر سے بہت ہی دل گیر اور دل فگار ہوکر جب یہ تحریر لکھنے بیٹھا ہوں تو کراچی کی ساری علمی و ادبی مجلسیں یاد آرہی ہیں۔
کراچی بارہا جانے کا اتفاق ہوا، وہاں کی ممتاز شخصیتوں کی یادوں کی قندلیں روشن کرتا رہتا ہوں، ان میں بہت سے اﷲ کو پیارے بھی ہوگئے، اختر جونا گڑھی مرحوم یاد آتے ہیں، ان کی کتاب ’’طبقات الامم‘‘ دارالمصنفین سے شائع ہوئی تھی، معارف میں مولانا شبلیؒ پر اچھے مضامین لکھے، وہ بزرگ محترم مولانا سید ابوظفر ندوی مرحوم کے ساتھ جونا گڑھ سے شہاب رسالہ بھی نکالا کرتے تھے، دارالمصنفین کے بڑے قدردان رہے، وہ جس محبت سے کراچی میں ملے اس کی یاد برابر باقی رہے گی، ان ہی کے یہاں کھانے پر حفیظ ہوشیار پوری مرحوم سے ملا تھا، ان کے پرکیف نغمہ شعری سے بھی محظوظ ہوا تھا، ان کی محبت بھری باتوں میں بڑی کیفیت تھی، ممتاز حسن مرحوم (ریٹائرڈ سکریٹری محکمہ فنانس حکومت پاکستان) یاد آتے ہیں تو ان کی علم نوازی، کرم گستری اور دوست پروری کے معطر اور نکہت بیز پھولوں کے بار سے دبتا چلا جاتا ہوں، ایک رات جناب جمیل عالی کے دستر خوان پر میں جناب ممتاز حسن مرحوم، ابن انشاء مرحوم اور یادش بخیر پیر حسام الدین راشدی کے ساتھ شریک ہوا، رات کو ایک بجے تک علمی و ادبی باتیں ہوتی ہیں، وہ رات بھی کیسی حسین اور بہار آفریں تھی، ممتاز حسن مرحوم ایک تناور سایہ دار علمی برگد تھے، اسی کے چھاؤں کے نیچے کراچی کے ارباب علم جمع ہوتے اور ان کے سایہ عاطفت میں اپنے علمی و ادبی ذوق کو پھلتے پھولتے محسوس کرتے، جناب ابن انشاء مجلسوں میں ملتے اور خاموش بنے رہتے، مگر اخبار کے کالم میں شب برات کی پھلجڑی اور...