Kiani, Anila
Institute for Educational Development, Karachi
MEd
Aga Khan University
Private
Karachi
Sindh
Pakistan
1998
Completed
Education
English
2021-02-17 19:49:13
2024-03-24 20:25:49
1676727967186
مولانا اسلم صاحب جیراج پوری
مولوی اقبال احمد خاں صاحب سہیل کی وفات کا حادثہ ابھی تازہ تھا کہ اعظم گڑھ کی ایک اور نامور شخصیت اٹھ گئی، اور ملک کے مشہور مصنف اور صاحب قلم مولانا اسلم صاحب جیراج پوری نے ۲۸؍ دسمبر کو انتقال کیا، ان کا وطن اعظم گڑھ کا مشہور گاؤں جیراجپور تھا، ان کے والد مولانا سلامت اﷲ صاحب جماعت اہل حدیث کے ممتاز علماء میں تھے، نواب صدیق حسن خان نے بھوپال میں جن علماء کو جمع کیا تھا، ان میں ایک مولانا سلامت اﷲ صاحب بھی تھے، وہ بھوپال کے عربی مدارس کے مہتمم تھے، اس لیے مولانا اسلم صاحب کی تعلیم و تربیت وہیں ہوئی، تکمیل تعلیم کے بعد وہ پیسہ اخبار لاہور کے علماء ادارت میں شامل ہوگئے، پھر علی گڑھ کالجڈ اسکول میں عربی کے مدرس ہوئے، کچھ دنوں تک لٹن لائبریری کے شعبہ مشرقیات کے نگراں رہے، اور عربی فارسی کتابوں کی فہرست مرتب کی، مسلم یونیورسٹی قائم ہونے کے بعد شعبہ عربی کے لکچرر ہوگئے، پھر جامعہ ملیہ کے قیام کے بعد یونیورسٹی سے قطع تعلق کرکے جامعہ ملیہ چلے آئے اور تاریخ اسلام کے پروفیسر مقرر ہوئے، اور آخر عمر تک جامعہ سے وابستہ رہے، اور بالآخر اسی کی خاک کا پیوند ہوئے۔
مرحوم صاحب علم و نظر عالم تھے، اگرچہ ان کی تعلیم پرانے اور پھر اہل حدیث کے ماحول میں ہوئی تھی لیکن وہ بڑے روشن خیال اور زمانہ کے حالات و رجحانات سے باخبر تھے، اور کسی سوسائٹی میں اجنبی نہیں معلوم ہوتے تھے، تالیف و تصنیف کا ذوق ابتداء سے تھا، اسلامی تاریخ پر تاریخ الامت، سوانح عمرو بن العاصؓ، تاریخ نجد، حیات حافظ، اور حیات جامی وغیرہ بہت سی کتابیں لکھیں، ان میں تاریخ الامت زیادہ مقبول ہوئی، ان کے مضامین کا ایک مجموعہ نوادرات کے نام سے...