Jan, Umar
Institute for Educational Development, Karachi
MEd
Aga Khan University
Private
Karachi
Sindh
Pakistan
2007
Completed
Education
English
2021-02-17 19:49:13
2024-03-24 20:25:49
1676727968062
صحت وصفائی
اسلام ایک پاکیزہ دین ہے۔ اللہ تعالیٰ کا پسندیدہ دین ہے، یہ طہارت و نظافت کو بہت اہمیت دیتا ہے اور اپنے پیروکاروں کو پاکیزگی اور صفائی کی بہت تلقین کرتا ہے، جو شخص صفائی اور نظافت کا خیال رکھتا ہے تو اللہ تعالیٰ اور اس کے محبوب کریم صلی اللہ علیہ و آلہٖ وسلم اسے از حد پسند کرتے ہیں اور ان کے نزدیک وُہ قابل تعریف ہے، اسلام جہاں قلبی و باطنی تعلیمات دیتا ہے وہاں ظاہری صفائی کے احکامات بھی جاری کرتا ہے۔
بے شک اللہ تعالیٰ بہت زیادہ توبہ کرنے والوں اور صاف ستھرا رہنے والوں کو دوست رکھتا ہے۔(القرآن)
پاکیزگی اور صفائی ایمان کا حصہ ہے۔ (الحدیث)
اللہ تعالیٰ خوبصورت ہے اور خوبصورتی کو پسند فرماتا ہے ۔ (الحدیث)
جہاں تک خوبصورتی اور حسن و جمال کا تعلق ہے وہ بغیر صفائی کے کبھی پیدا نہیں ہو سکتی ، صفائی و صحت کا لفظ ظاہراً چند حروف کا مجموعہ ہے لیکن اس میں معانی و مفاہیم کا ٹھاٹھیں مارتا ہوا سمندر موجود ہے۔ صحت و صفائی لازم وملزوم ہیں۔ صفائی صحت کے لیے بڑی اہمیت کی حامل ہے۔ مقولہ ہے کی صفائی ہے تو خدائی ہے۔ آج ایک صحت مند معاشرے کے قیام کے لیے جتنی صفائی کی ضرورت ہے کسی اور چیز کی نہیں ہے۔ انسان کی صحت درست ہوگی تو دماغ بھی درست ہوگا اور اگر صحت درست نہ ہوگی تو دماغ بھی درست سمت کا تعین نہیں کر سکے گا۔ جس ادارے میں صحت مند طلباء کی تعدادزیادہ ہوگی اس کے نتائج بھی دیدنی ہوںگے۔ روزانہ غسل، مسواک اور صاف ستھری وردی پہن کر آنے والا طالب علم پورا دن چاک و چوبند رہتا ہے۔ پورادن مستعد رہ کر اپنی پوری توجہ اسباق میں دیتا ہے، ہوم ورک با قاعدگی سے کرتا ہے، اس کی صحت...