Rehana,
Professional Development Centre, Karachi
MEd
Aga Khan University
Private
Karachi
Sindh
Pakistan
2016
Completed
Education
English
2021-02-17 19:49:13
2024-03-24 20:25:49
1676727982204
آہ! جناب ڈاکٹر مقبول احمد مرحوم
دارالمصنفین کی مجلس انتظامیہ کے رکن اور کلکتہ کے مشہور سرجن پروفیسر ڈاکٹر مقبول احمد قریب دو ڈھائی سال سے کناڈا میں مقیم تھے، وہاں ان کی صحت بگڑتی گئی اور آخر ۱۰؍ اکتوبر کو فون سے ان کی وفات کی اندوناک خبر ملی، اناﷲ وانا الیہ راجعون، اس طرح ایک ایسی ہستی کی کتاب زیست کا ورق تمام ہوا جس کا ہر باب وصفحہ ایک خالص عبد مومن کی تصویر اور جس کا ہر نقش تابندہ اور رشک و تقلید کے لایق ہے۔
ڈاکٹر صاحب کی پیدایش ۱۹۲۴ء میں بنارس میں ہوئی جہاں ان کے زمین دار جدامجد، اعظم گڑھ کے گاؤں راجہ پور سکرور سے منتقل ہوگئے تھے لیکن تعلیم، ملازمت، مستقل بودو باش اور میدان عمل کے لحاظ سے ڈاکٹر صاحب کا وطن کلکتہ ہی ہے، اس شہر مہاجراں کو مختلف علاقوں کی جن مذہبی، علمی اور ادبی شخصیتوں نے اپنے وجود کی برکتوں سے مثل قرطبہ و غرناطہ بنایا، ان کی فہرست میں ڈاکٹر صاحب کا نام مختلف حیثیتوں سے ہمیشہ نمایاں رہے گا۔
کلکتہ میڈیکل کالج سے سند حاصل کرنے کے بعد وہ انگلینڈ اور فرانس گئے، ایف آرسی ایس کیا، وطن واپس آئے تو اسی کالج میں معلم ہوئے جہاں پہلے متعلم تھے، بچپن سے تعلیم تک کی تکمیل کی یہ کہانی انہوں نے دل چسپ تفصیل سے اپنی کتاب ’’صدائے جرس‘‘ میں بیان کردی ہے، سرجری کے فن میں ان کو غیر معمولی شہرت حاصل ہوئی اور علم الجراحت میں ان کی چند نئی تحقیقات یورپ کے رسایل میں شایع ہوئیں تو بین الاقوامی سطح پر ان کا اعتراف کیا گیا، کلکتہ میں ان کے دست شفا اور مسیحائی کی دھوم تھی لیکن یہ ان کی زندگانی مقبول کا صرف ایک باب ہے، اس فن کو انہوں نے مال و منفعت کے حصول...