Jatoi, Zahid Ali
Institute for Educational Development, Karachi
MEd
Aga Khan University
Private
Karachi
Sindh
Pakistan
2008
Completed
Education
English
2021-02-17 19:49:13
2024-03-24 20:25:49
1676727989777
لائبریری کی اہمیّت
ہم نشینی اگر کتاب سے ہو
اس سے بہتر کوئی رفیق نہیں
لائبریری سے مراد کتب خانہ ہے۔ لائبریری کی اہمیت سے مراداس چیز کی اہمیت نہیں کہ اس کی بلڈنگ کا خام مال بہت اچھا ہے، اس کے گردونواح اور مضافات کے باسی بہت اچھے ہیں۔ اس کے افتتاح کرنے والے کا کردار بہت اچھا ہے، اس کو بنانے والے کا کاروبار بہت اچھا ہے، اس حسین وجمیل بلڈنگ کو تعمیر کرنے والا معمار بہت اچھا ہے۔ لائبریری کی اہمیت سے مراد اس کے اندر جو کتب ہیں ان کا مطالعہ کتنی اہمیت کا حامل ہے، اس کے مطالعہ سے نوجوان کو کتنا فائدہ پہنچتا ہے، اس کے مطالعہ سے بوڑھے قاری کو کیا فائدہ پہنچتا ہے۔ اس کا مطالعہ معاشرے پر کیا اثرات مرتّب کرتا ہے۔
لائبریری کا وجود خواہ وہ سکول لائبریری ہو، خواہ وہ پبلک لائبریری ہو ،خواہ وہ ذاتی لائبریری ہو ملک و قوم کی تعمیر و ترقی میں انتہائی ضروری ہے۔ اساتذہ اور طلباء کے لیے کتب خانہ کی کتابوں کا مطالعہ انتہائی ناگزیر ہے، اسا تذہ کونئی تحقیقات سے بہرہ ور ہونے کا موقع میسر آتا ہے اور طلباء بھی اپنی نصابی اور غیر نصابی معلومات میں اضافہ کرتے ہیں۔ چنانچہ ہرتعلیمی ادارے میں معیاری لائبریری کا وجودضروری ہے۔ اس کے بغیر وہ ادارہ ایسا ہے جیسانخلستان چشمے کے بغیر یا ایک گھر پانی کے بغیر ،لائبریری گویا ایک چشمہ ہے جس کے آب زلال سے تشنگانِ علم و دانش اپنی پیاس بجھاتے ہیں۔
تاریخ کی ورق گردانی کریں تو یہ بات روزِ روشن کی طرح عیاں ہوتی ہے کہ مسلمانوں کو کتب بینی و مطالعہ میں ہمیشہ ایک امتیازی مقام حاصل رہا ہے۔ اسلام کے زمانۂ عروج میں مسلمان اُمراء میں لائبریری کا اہم مقابلہ ہوتا تھا۔ جس شخص کے پاس جتنا بڑا کتب خانہ...