Jogezai, Nazir Ahmed
Institute for Educational Development, Karachi
MEd
Aga Khan University
Private
Karachi
Sindh
Pakistan
2007
Completed
Education
English
2021-02-17 19:49:13
2024-03-24 20:25:49
1676727992468
پیرسید حسام الدین راشدی
افسوس ہے کہ گذشتہ ماہ اپریل میں ہمارے دوعزیز و محترم دوست اور برصغیر کے نامور محقق اورعالم پیر حسام الدین راشدی اورمولانا محمد جعفر شاہ پھلواروی رحلت فرما گئے۔ اناﷲ واناالیہ راجعون۔ اوّل الذکر کاانتقال لندن میں ہوا جہاں وہ کینسر کاآپریشن اورساتھ ہی دل کی بیماری کاعلاج کرانے کی غرض سے مقیم تھے اور تدفین سندھ کے ان کے اپنے آبائی وطن کے قبرستان میں ہوئی اور موخرالذکر کاانتقال کراچی میں ہوا اوریہیں تدفین بھی ہوئی۔
پیر صاحب لاڑکانہ کے بہمن نامی ایک قصبہ میں۲۰ستمبر۱۹۱۱ء کوسندھ کے نامی گرامی خاندان راشدیہ میں پیداہوئے، علمی ذوق موروثی تھا، دولت وثروت میں بھی یہ خاندان ممتاز تھا۔ذہانت اورطباعی کاجوہر خداداد رکھتے تھے اس لیے از خود تعلیم کی طرف راغب ہوئے اورفارسی اردو اورسندھی زبان وادب کے نامور ادیب،محقق اورمصنف بنے، عربی اورانگریزی سے بھی واقف تھے۔ ذاتی کتب خانہ جو اباً عن جداٍ تک پہنچتا تھا مطبوعات کی کثرت کے ساتھ نوادرمخطوطات پرمشتمل پہلے سے تھا ہی، مرحوم نے اپنی ذاتی کاوش اورتلاش وجستجو سے اس پر جونہایت وقیع اضافہ کیا اس کی وجہ سے آج تک یہ کتاب خانہ کراچی کے کتب خانوں میں ایک خاص مرتبہ ومقام رکھتا ہے۔ پیرصاحب عمر بھر مجرد رہے، ان کا شب و روز کا مشغلہ مطالعہ،تحقیق وتصنیف اوراحباب سے ملاقات کے سوا کچھ اور نہ تھا۔ ان کے علمی اورتحقیقی کارناموں پرانشاء اﷲ برہان میں عنقریب ایک مقالہ شائع ہوگا ان سطور سے مقصد صرف رسم تعزیت اداکرناہے۔
کراچی اربابِ علم وادب اوراصحاب دانش وہنر کی کثرت کے باعث آج کل برصغیر کاقرطبہ وبغداد بنا ہواہے لیکن ایک پیرسید حسام الدین راشدی اور دوسرے مشفق خواجہ، اس مجمع علم وفضل میں دونوں کامرتبہ ووقار ایسا ہی ہے جیسا کہ کسی ایک بزرگ خاندان کاہوتاہے۔ مشفق خواجہ اوران کے خاندان سے راقم الحروف کاتعلق بہت...