Yaqoob, Muhammad
Institute for Educational Development, Karachi
MEd
Aga Khan University
Private
Karachi
Sindh
Pakistan
2010
Completed
Education
English
2021-02-17 19:49:13
2024-03-24 20:25:49
1676727997956
ابوالفیض سحر
اردو کے ایک اور اچھے شاعر و ادیب اور تحریک کے خاموش مگر سرگرم اور مخلص خدمت گزار جناب ابوالفیض سحر ۲۲؍ جون کی شب میں حرکت قلب بند ہوجانے سے وفات پاگئے اور ۲۳؍ جون کو ۱۱ بجے دن میں بستی حضرت نظام الدین میں واقع قبرستان میں دہلی کے شعرا و ادبا اور متعلقین کی کثیر تعداد کی موجودگی میں سپردخاک کردیے گئے۔
وہ بالکل ٹھیک تھے، انتقال کے روز نوئیڈا میں جناب رفعت سروش کے گھر ایک تقریب میں شرکت کے لیے گئے تھے، شام کو واپس آئے توکچھ بے چینی محسوس کی، رات تک طبیعت زیادہ خراب ہوئی تو اسپتال میں داخل کیے گئے جہاں روح قفس عنصری سے پرواز کرگئی، ان کی صحت بہتر رہتی تھی مگر اس سے پہلے بھی ایک بار دل کا دورہ پڑچکا تھا، یہ دوسرا دورہ جان لیوا ثابت ہوا۔
سحر صاحب مارن پیٹ ضلع محبوب نگر (آندھراپردیش) میں ۱۹؍ فروری ۱۹۳۷ء کو ایک متوسط گھرانے میں پیدا ہوئے تھے محبوب نگر ہائی اسکول کے اردو میڈیم اسکول سے میڑک کیا، مزید تعلیم کے لیے حیدرآباد گئے، چادرگھاٹ کالج سے انٹر کیا اور کالج میگزین کے اڈیٹر ہوئے، پھر عثمانیہ یونیورسٹی حیدرآباد کے آرٹس کالج سے بی۔اے کیا، ٹیوشن سے تعلیمی اخراجات پورا کرتے تھے، بی۔اے کرنے کے بعد حیدرآباد کے ایک قدیم اور مشہور اسکول اشرف المدارس میں ٹیچر ہوگئے مگر جلد ہی یہ ملازمت چھوڑ کر ایم۔اے کرنے کے لیے یونیورسٹی میں داخلہ لیا، مجلہ عثمانیہ کے اڈیٹر بھی ہوئے، اسی زمانے میں انہیں ماہر لسانیات پروفیسر مسعود حسین خاں سے تلمذ کا فخر حاصل ہوا، جو سحر صاحب کو ان کے اخلاص اور اردو سے دلچسپی کی بنا پر بہت عزیز رکھتے تھے، باگاریڈی صاحب سے بھی سحر صاحب ان کی اردو دوستی کی وجہ سے بہت قریب ہوگئے تھے، ایم۔اے کرنے...