Ghulam Abbas
Institute for Educational Development, Karachi
MEd
Aga Khan University
Private
Karachi
Sindh
Pakistan
2005
Completed
Education
English
2021-02-17 19:49:13
2024-03-24 20:25:49
1676728007326
توانائی کے مسائل
نحمدہ ونصلی علی رسولہ الکریم امّا بعد فاعوذ بااللہ من الشیطن الرجیم
بسم اللہ الرحمن الرحیم
معزز اسا تذہ کرام اور میرے ہم مکتب شاہینو!
آج مجھے جس موضوع پر لب کشائی کرنی ہے وہ ہے:’’توانائی کے مسائل ‘‘
چمن میں قحط گُل ہے اور وطن میں لوڈ شیڈنگ ہے
نہ یہ بلبل کا موسم ہے نہ پروانے کا موسم ہے
صدرِذی وقار!
توانائی سے مراد طاقت ہے، اور پوری عالمی تاریخ اس بات کی گواہ ہے کہ کوئی قوم اس وقت تک ترقی کی منازل طے نہیں کرسکتی جب تک وہ اپنے جسم و جاں میں قوت پیدا نہ کرے، کیونکہ حرکت میں برکت ہے اور حرکت کے لیے توانائی کی ضرورت ہے اور کوئی ادنیٰ سے ادنیٰ کام بھی اس وقت تک پایۂ تکمیل کونہیںپہنچ سکتا جب تک اس کے لئے مناسب طاقت اور قوت فراہم نہ کی جائے۔
جنابِ صدر!
توانائی کا مسئلہ ایک بڑا اہم مسئلہ ہے۔ ہمارا ملک دیگر ممالک کی نسبت پسماندہ اور ترقی پذیر کیوں ہے، وہ صرف اور صرف توانائی کے گھمبیر مسئلہ کی بدولت ہی ایسا ہے۔ مختلف برآمدات سے حاصل ہونے والی آمدنی اس کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا کرنے کے لیے ناکافی ہے۔
معزز سامعین!
کھیتوں کو کشتِ زعفران بنانے کے لیے ،فضا میں پرواز کرنے کے لئے، اپنے گلی کوچوں کوقمقموں سے روشن کرنے کے لئے ، اجناس کی کامیاب برآمد کے لیے ،فصلوں کو زیادہ اگانے کے لیے، اپنی برآمدات میں اضافہ کیلئے، انسان کا معیارِ زندگی بہتر بنانے کے لیے توانائی کی اشد ضرورت ہے۔
صدرِذی وقار!
اگر ہم کوشش کریں تو توانائی کے مسائل پر قابو پا سکتے ہیں، ہم پن بجلی کا استعمال شروع کر دیں تو ہمارے کئی مسائل حل ہو جائیں گے۔ اور ہمیں سستے داموں بجلی مہیا ہوجائے...