Guandaru, Ndecho Muriuki
Imaging and Diagnostic Radiology (East Africa)
MMed
Aga Khan University
Private
Karachi
Sindh
Pakistan
2017
Completed
Medicine
English
2021-02-17 19:49:13
2024-03-24 20:25:49
1676728043047
ایاز اصغر شاہینؔ(۱۹۴۳۰ء) ڈسکہ میں پیدا ہوئے ۔۱۹۶۶ء میں ایم۔ا ے اردو کیا اور ۱۹۸۳ء میں گورنمنٹ کالج شکر گڑھ میں اردو لیکچرا ر تعینات ہوئے۔ ادبی زندگی کا آغاز نویں جماعت سے ہوا۔ اصغر شاہین نے سیالکوٹ میں کئی طرحی اور غیر طرحی مشاعروں میں حصہ لیا۔ (۹۹۸) اور اپنے فن کے جوہر دکھائے۔
ان کا شعری کلام مختلف ادبی رسائل وجرائد میں شائع ہوتا رہا۔ اب تک ان کا کوئی شعری مجموعہ طبع نہیں ہوا۔ شاہینؔ غزل اور نظم کے شاعر ہیں۔ ان کی شاعری میں تغزل کا عنصر نمایاں ہے۔ غزل ہو یا نظم، حمد ہو یا نعت، قطعہ ہو یار باعی ،قصیدہ ہو مرثیہ ہر صنف سخن میں وہ سوزِ دروں کو شامل کر کے اس فن پارے کو امر کر دیتے ہیں۔ ان کا ایک ادبی کارنامہ یہ ہے کہ انھوں نے قرآن مجید کے مختلف پاروں کا منظوم اردو ترجمہ کیا ہے۔ اس کے علاوہ بیـشتر احادیث اور متفرق آیات کا بھی منظوم ترجمہ کر کے اپنی قادر الکلامی کا ثبوت دیا ہے۔ ان کی شاعری کا اہم موضوع عشق حقیقی ہے۔ شاہین ؔکا نمونہ کلام ملاحظہ ہو:
نام سے ہے اس خدا کی ابتدا
7مہرباں بے حد رحیم اس کی ثنا
5بس خدا کی ذات ہے اس کے سوا
9کوئی ہو سکتا نہیں ہرگز اِلہٰ
1ہے میسر اس کو دائم زندگی
اونگھ نیند آتی نہیں اس کو کبھی
آسمانوں میں زمیں میں جو بھی ہے
;اس کی ملکیت میں ہے ہر ایک شے