Mutebi, Miriam
General Surgery (East Africa)
MMed
Aga Khan University
Private
Karachi
Sindh
Pakistan
2010
Completed
Medicine
English
2021-02-17 19:49:13
2024-03-24 20:25:49
1676728070623
کائنات کے نظام کا مطالعہ کرنے سے پتہ چلتا ہے کہ یہاں کسی چیز کے لئے کبھی ہمیشگی نہیں ہے، سب کی ایک عمر مقرر ہے وہ اپنی عمر مکمل کرنے کے بعد ختم ہوجاتی ہے، اس کائنات کو کمال درجہ حکمت سے بنایا گیا ہے جس کی ہر شئے میں ایک قانون کار فرما ہے۔ دنیا میں نیکی و بدی، ظلم و عدل اور تعمیر و تحریک کرنے کے بعد مٹی میں مل جانا یہ حقیت نہیں ہے بلکہ ہر اچھائی اور برائی کا بدلہ ضرور ملے گا۔
حافظ عمران ایوب لاہوری اپنی کتاب ’’آخرت کی کتاب‘‘ میں لکھتے ہیں کہ:
"آخرت ان تمام امور کا نام ہے جو مرنے کے بعد انسان کو پیش آئیں گے آخرت کے لیے کہا گیا ہے کہ یہ دنیا کے بعد آنے والی ہے آخرت پر ایمان پر قائم ان میں سے ایک اہم رکن ہے کہ جب تک آخرت کے متعلق اللہ تعالی کی بتلائی ہوئی ہر خبر پر دل ایسا مطمئن نہ ہو جائے کہ کسی قسم کا شک و شبہ باقی نہ رہے تب تک ایمان بالآخرت کا حصول ممکن نہیں اور ایسا اعتقاد رکھنے والا ہی حقیقی مومن ہے اس کے علاوہ آخرت پر ایمان کا یہ فائدہ ہے کہ اس سے رغبت، خوف اور اعمال صالحہ کی بجاآوری کے ذریعے رب العالمین کی خوشنودی حاصل کرنے کا جذبہ پیدا ہوتا ہے ہر جاندار نے موت کا ذائقہ چکھنا ہے اور جو بھی ذی روح اس دنیا میں آیا ہے اس نے بالآخر یہاں سے رخصت ہونا ہے کوئی بھی موت سے نہیں بچ سکتا چاہے وہ خود کو مضبوط قلعوں میں بند ہی کیوں نہ کرلے اس لئے موت کو ہمیشہ یاد رکھنا چاہیے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے نصیحت فرمائی ہے کہ موت کو کثرت سے...