Muriithi, Francis G.
Obstetrics and Gynaecology (East Africa)
MMed
Aga Khan University
Private
Karachi
Sindh
Pakistan
2012
Completed
Medicine
English
2021-02-17 19:49:13
2024-03-24 20:25:49
1676728073954
تعلیمی اداروں میں کھیلوں کی اہمیت
تعلیمی اداروں کا وجود ایک صحت مند معاشرے کے قیام اور اس کو استحکام بخشنے کے لیے انتہائی ضروری ہے۔ ترقی یافتہ اقوام کی ترقی اور عروج تعلیمی اداروں کا مرہونِ منت ہے۔ جن ممالک کے تعلیمی ادارے فعّال کردارادا کررہے ہوتے ہیں اُن کی افرادی قوت مضبوط ہوتی ہے۔ اُن کے افرادسطحی سوچ کے حامل نہیں ہوتے، اُن کے فکری، نظری، روحانی، جسمانی قویٰ کبھی کسی ضعف اور نقاہت کا شکار نہیں ہوتے، جس طرح تعلیمی اداروں کا وجود اہم ہے اسی طرح اس میں وقوع پذیر ہونے والی جملہ سرگرمیاں بھی اہم ہیں اور بالخصوص کھیلوں کی اہمیّت تو تعلیمی اداروں میں اور بھی زیادہ ہے۔ کیونکہ صحت مند جسم اور صحت مند دماغ کے لیے یہ بڑا واضح کر دار ادا کرتی ہیں۔
تاریخ اقوام عالم پر نظر دوڑائیں تو کاروبار اور محنت و مشقت کے ساتھ ساتھ ایسے لمحات بھی نظر آتے ہیں جن میں تفریح اور کھیل کود کے سوا کچھ نہیں ہوتا، اپنے متعین کردہ اوقات میں وہ صرف اور صرف کھیل کود اورتفریحی پروگراموں سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔ کھیل کود کا تصور جس طرح دیگر مذاہب میں موجود ہے اسی طرح وُہ اسلام میں بھی موجود ہے، محسنِ کائنات حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہٖ وسلم نے بھی تیرا کی اور دوڑ کے مقابلوں میں حصہ لیا۔ کھیل اور تفر یحی پروگرام کردار پر بڑا اچھا اثر ڈالتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ دیگر ممالک کی طرح پاکستان کے نظام تعلیم میں کھیل کا تصور کلیتاً موجود ہے۔ اوقاتِ تعلیم و تدریس میں با قاعدہ ڈرل کے نام سے کھیل کا ایک پیریڈ مقرر کر دیا جا تا ہے۔ جس میں طلباء کو فزیکل انسٹرکٹر مقررہ مشقیں کرواتا ہے۔ طلباء ذہنی آسودگی محسوس کرتے ہیں اور دن بھر کی رطب و یابس...