Ghulam Mustafa Sajid
G. M. Arif; H. M. Yasin
International Institute of Islamic Economics
PhD
International Islamic University
Public
Islamabad
Islamabad
Pakistan
2014
2020
2020
2019
Completed
546
Social and public Policy
English
2021-02-17 19:49:13
2024-03-24 20:25:49
1676728086275
علامہ راشد الخیری
ہم نے یہ خبر بھی دلی رنج و افسوس سے سنی کہ ۳؍ فروری کو مولانا راشد الخیری نے اس دار فانی کو خیر باد کہا اور ہندوستان کا طبقۂ نسواں اپنے ایک بڑے معلم اور اپنے حقوق کے ایک بڑے محافظ سے، اور ہندوستانی زبان اپنے ایک بڑے محسن کی خدمات سے ہمیشہ کے لئے محروم ہوگئی، مرحوم شمس العلماء ڈپٹی نذیر احمد کے عزیز قریب اور طرزِ تحریر میں ابتداً ان کے پیرو تھے، مرحوم نے اپنی ادبی زندگی رسالہ مخزن کی ادارت سے وابستہ ہوکر شروع کی، پھر ۲۷ سال گزرے کہ عصمت کے نام سے ایک زنانہ رسالہ جاری کیا، اور ساری عمر طبقہ نسواں میں بیداری پھیلانے اور انہیں تعلیم و تربیت کے زیور سے آراستہ کرنے میں گزاردی، ہندوستان کے طبقۂ نسواں کو بیدار کرنے کی خدمت دو بزرگوں شمس العلماء مولوی ممتاز علی (تہذیب نسواں) اور مولانا راشد الخیری (عصمت) نے انجام دی افسوس کہ یہ دونوں ۶ ماہ کے اندر ہم سے جدا ہوگئے، مولانا راشد الخیری کی تحریک نسواں کا یہ امتیازی وصف تھا کہ وہ حقوق نسواں کے سب سے بڑے حامی کے ساتھ شریعت اسلامی کی حدود کا پاس نگاہ میں رکھتے تھے اور حقوق نسواں کے حامیوں کے اس گروہ کے سب سے بڑے مخالف تھے جو عورتوں کو مغرب کی کورانہ تقلید کی طرف لے جانے والا ہے، وہ ہندوستانی زبان کے مشہور ادیب، اور صاحب طرز انشا پرداز تھے، انہیں لال قلعہ کی پاکیزہ زبان لکھنے پر قدرت حاصل تھی، وہ انسانی درد و مصیبت اور معاشرتی زندگی کا خاکہ کھینچنے میں کمال رکھتے تھے، ان کی صبح زندگی و شام زندگی، ڈپٹی نذیر احمد کی توبۃ النصوح وغیرہ کے پہلو میں رکھے جانے کے قابل ہیں، اور بلاشبہ ان کی کتابیں پڑھ کر آنسوؤں کا ضبط کرلینا دشوار ہے،...