Hussain, Syed Muzaffar
PhD
University of Karachi
Public
Karachi
Sindh
Pakistan
2018
Completed
Islamic Studies
Urdu
http://prr.hec.gov.pk/jspui/bitstream/123456789/10337/1/Syed%20Muzaffar%20Hussain_Islamiat_2018_UoK_PRR.pdf
Romanized Title: Seerat-Un-Nabi (Saw) Ki Aasri Aur Bainulaqwami Aehmiyat, Aqwam E Mutahida K Haqooq Insani K Manshoor K Tanzur Main Aik Teqeeqi Mutalia
2021-02-17 19:49:13
2024-03-24 20:25:49
1676728126867
ماحول کی آلودگی
اللہ تعالیٰ قادرِ مطلق ہے، ہرشخص کے رزق کی ذمہ داری اس نے خود لے رکھی ہے، اس نے اس کے بیٹھنے،اُ ٹھنے، چلنے پھرنے کے کچھ قاعدوں اور کلیوں کا قرآن و حدیث کی شکل میں تعین کر دیا ہے، اور اسلام جو اُس وحدہٗ لاشریک کے نزدیک پسندیدہ دین ہے، گو انسان کے لیے مکمل ضابطہ قرار دیا ہے۔ جہاں دیگر مذاہب میں ماحول کو صاف ستھرا رکھنے پر زور دیا گیا ہے، وہاں اسلام میں بھی اس کی تاکید کی گئی ہے۔ جب آلود ہ، آلودگی، آلائش قسم کے الفاظ نظروں کے سامنے متحرک یاساکت صورت میں ہوتے ہیں تو بغیر کسی ظاہری تعفّن کے بغیر کسی نظر آنے والی عفونت کے دماغ کے جملہ گوشوں کومتعفن کر دیتے ہیں۔ جب یہ غیر مرئی تصورات ،خیالات ، دماغی آلودگی کا سبب بنتے ہیں، تو مادی شکل میں موجود آلودگی کا وجودکتنا قابل نفرت ہوگا۔
آلودگی کے تصور کو ہم نے محدود کر دیا ہے کوئی چیز اگر اپنی اصلی اورحقیقی شکل میں موجود نہ ہو تو وہ آلودگی کی آمیزش کا شکار ہے۔ اُس میں آلائش شامل ہے وہ نہ صرف منحوس وجود سے اپنے آپ کو نقصان پہنچاتی ہے بلکہ اس کی زد میں آنے والی گردو پیش کی اشیاء بھی متاثر ہوتی ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے انسان کو اشرف المخلوقات بنایا اور اُس کو شرف، عظمت، بزرگی کے زیور سے آراستہ اور مزیّن فر مایا، اور اس کو اپنی صورت پر پیدا فرمایا۔ گلستان ہستی میں چلنے والی بادِنسیم ، در یائوں، سمندروں، بحروں اور بحیروں کی لہروں سے پیدا ہونے والی کھڑ کھڑاہٹ ، صحراؤں کی سنسناہٹ ، فضاؤں کی سرسراہٹ، سورج کی چمک، ستاروں کی دمک، چاند کی چاندنی ، تو حید کی مئے سے مست ہونے والے کی راگنی ، نرگس و گلاب کی پتیوں پر...