مشتاق احمد
PhD
University of Peshawar
Peshawar
KPK
Pakistan
2013
Completed
Urdu Language and Literature
Urdu
http://prr.hec.gov.pk/jspui/bitstream/123456789/14735/1/2888S.pdf
2021-02-17 19:49:13
2023-01-07 10:11:31
1676728129460
شاہد ذکی(۱۹۷۴ء پ) کا اصل نام شاہد محمود ہے۔ آپ سیالکوٹ کے گاؤں گجرال میں پیدا ہوئے۔ آپ نے ایم۔اے انگلش مرے کالج سیالکوٹ سے کیا۔ آپ لیڈر شپ کالج سیالکوٹ میں بطور لیکچرار انگلش تدریسی فر ا ئض سر انجام دے رہے ہیں۔ پروین شاکر اور احمد فراز کو پڑھنے کے بعد شاعری کے شوق میں اضافہ ہوا لیکن اس شوق کو بام عروج تک پہنچانے میں شکیب جلالی کی شاعری نے اہم کردار ادا کیا۔(۱۱۶۲)
’’خوشبو کے تعاقب میں‘‘ شاہد ذکی کا پہلا شعری مجموعہ پنجاب ادبی مرکز گوجرانوالہ نے ۱۹۹۵ء میں شائع کیا۔ دوسرا شعری مجموعہ ’’خوابوں سے خالی آنکھیں‘‘ ہے۔ جسے الحمد پبلی کیشنز لاہور نے ۲۰۰۱ء میں شائع کیا۔ ’’خوابوں سے خوشبو آتی ہے‘‘ شاہد کا تیسرا شعری مجموعہ ہے جسے الحمد پبلی کیشنز نے ۱۹۹۹ء میں شائع کیا۔ شاہد ذکی کا چوتھا شعری مجموعہ ’’سفال میں آگ‘‘ ہم خیال پبلشرز فیصل آباد نے ۲۰۰۷ء میں شائع کیا۔ ان مطبوعہ شعری مجموعوں کے علاوہ شاہد کے پاس شعری سرمایہ مسودات کی صورت میں موجود ہے ۔ جن کا ابھی نام تجویز نہیں کیا گیا ہے۔
دریائے چناب کے کنارے خاص مضافاتی ماحول میں رہنے والا غزل گو شاعر شاہد ذکی اپنے حساس فکری رویوں کی بنا پر فطرت کے حسن کے مطالعہ میں مصروف ہے۔ وہ اپنے مشاہدے کی اساس پر کھڑا ہے۔ اپنے ماحول کے ایک ایک زاویے کا مشاہدہ کر رہا ہے۔ محبت کے حوالے سے معاشرے میں ہونے والی زیادتیوں پر تو یہ کانپ ہی اٹھتا ہے۔ اپنی فکری مسافتوں پر چلنے والا یہ معصوم اور مخلص انسان دراصل درد اور کرب کا شاعر ہے۔ پوہ پھوٹتی صبح کا منظر ہو یا شام کا سرمئی سماں ،آگ برساتا سورج ہو کہ جل برساتے بادل یہ دکھ ہی رقم کرتا ہے۔ ان کی غزلوں میں غمِ دوراں اور...