Search or add a thesis

Advanced Search (Beta)
Home > سرشار کے ناولوں میں مزح کے حربوں کا تحقیقی وتنقیدی جائزہ

سرشار کے ناولوں میں مزح کے حربوں کا تحقیقی وتنقیدی جائزہ

Thesis Info

Access Option

External Link

Author

Razaq, Abdur

Program

PhD

Institute

University of Peshawar

City

Peshawar

Province

KPK

Country

Pakistan

Thesis Completing Year

2017

Thesis Completion Status

Completed

Subject

Urdu Language and Literature

Language

Urdu

Link

http://prr.hec.gov.pk/jspui/bitstream/123456789/13149/1/Abdur_Razaq_urdu_HSR_2017_UoP_Peshawar_14.03.2018.docx

Other

Romanized Title: Sarshar K Navlon Main Mizah K Harbon Ka Tehqeeqi-O-Tanqeedi Jaiza

Added

2021-02-17 19:49:13

Modified

2023-01-06 19:20:37

ARI ID

1676728130037

Similar


Loading...
Loading...

Similar Books

Loading...

Similar Chapters

Loading...

Similar News

Loading...

Similar Articles

Loading...

Similar Article Headings

Loading...

خواجہ محمد عبدالرحمٰن

کلام حضرت خواجہ عبدالرحمن
’’ درج ذیل اشعار آنحضور قبلہ خواجہ صاحب ؒنے خود تحریر فرمائے ہیں۔ ایک دفعہ رات کے وقت اچانک آنحضورؒ کی طبیعت ناساز ہوگئی تو اس وقت بے قراری کی حالت میں آنحضور قبلہ خواجہ صاحب ؒ نے اپنے محبوب کو ان الفاظ میں یاد فرمایا ( اللہ والوں کے علاج بھی عجیب ہوتے ہیں)تو اسی وقت محبوب پاکؒ کی حاضری ہوئی اور شفاء ہوگئی۔‘‘

الاصابہ فی تمییز الصحابہ میں نماز و روزے سے متعلقہ روایاتِ اَحکام کا تحقیقی جائزہ Research Review of the Traditions of Rulings on Prayer and Fasting in Al-Aṣābah Fī Tamīz al-Ṣaḥābah

The book “Al-Aṣābah Fī Tamīz al-Ṣaḥābah” is a famous book of Ibn Ḥajar ‘Asqalānī on the life and contribution of the Companions. This book is quoted as a reference to decide the status of companions. It would not be wrong to call it the encyclopedia of the companions of the Holy Prophetﷺ. Apart from its status as a reference book regarding the companions this book encompasses the Seerah of Holy Prophet in a detailed and well composed manner. The distinction of the book is not hidden from the experts of science and research. In the book and other similar books, the life of the companions was discussed and the biography of the Prophet ﷺwas also described, but another aspect that remained unexplored in these books is the virtues and commandments mentioned in it. There are also narrations about virtues. In this paper the researcher has evaluated the Hadiths related to prayer and fasting that are narrated in Al-Aṣābah Fī Tamīz al-Ṣaḥābah. The evaluation comprises of authenticity of narrators and text, narrators’ mutual association or disassociation and the final decree about the authenticity of a hadith in the light of all available evidences.

حدیث میں ناسخ و منسوخ Abrogating and Abrogated in Hadith

مقدمہ دین فہمی کے لیے جہاں قرآن و حدیث کا علم کلیدی کردار اداء کرتا ہے وہیں حدیث فہمی میں درایت حدیث ایک بنیادی امر ہےاور درایت حدیث اس وقت تک ممکن نہیں جب تک علم اسباب ورودِ حدیث،علم فقہ الحدیث ، علم مشکل الحدیث کے ساتھ ساتھ علم ناسخ و منسوخ الحدیث کا فہم حاصل نہ ہو،بلکہ حضرت ابو عبدالرحمٰن رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ »مر علی علیٰ قاص فقال أتعرف الناسخ من المنسوخ؟ قال لا قال ھلکت و أھلکت«( ) ’’حضرت علی رضی اللہ عنہ کا گزر ایک قصہ گو کے پاس سے ہوا تو حضرت علی رضی اللہ عنہ نے پوچھا کیا تمہیں ناسخ و منسوخ کا علم ہے انہوں نے عرض کیا نہیں تو آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا تو خود بھی ہلاک ہوا اور ہلاک کررہا ہے‘‘۔ یعنی کسی بھی فن کے ناسخ و منسوخ کے علم کے بنا اس فن میں جد وجہد کرنا ہلاکت کے مانند ہے۔ کیونکہ اگر وہ ناسخ و منسوخ کے علم سے عاری رہتے ہوئے منسوخ روایت کی ترویج کرتا رہے تو یہ اس کے لیے دارین میں محرومی کا باعث ہو گا۔ یہاں یہ اشکال دور کرنا بھی ضروری ہےکہ نسخ اور نظر ثانی ہم معنیٰ نہیں بلکہ اس میں واضح فرق موجود جیسے نسخ میں ایک حکم کو دوسرے حکم سے بدل دیا جاتا ہے مثال کے طور پر پہلے ایک چیز جائز تھی پھر ناجائز قرار پا جاتی ہے یا اس کے برعکس ہو تاہے، البتہ نظر ثانی یہ ہے کہ آدمی پہلے ایک کام کا ارادہ کرے پھر اس کو ترک کر دے مثال کے طور پہ ایک آدمی سوچے کہ فلاں شخص کی طرف جاؤں پھر سوچے کہ اس کے پاس نہ جانا بہتر ہے تو اپنے فعل سے رک جائے یہ صرف انسانوں کے ساتھ ہی پیش آتا ہے اس فرق کی وضاحت یوں ہے کہ نسخ میں شارع کے علم میں یہ بات موجود ہے کہ جو حکم دیا جا رہا ہے وہ کتنے عرصے پہ محیط ہو گا جبکہ نظر ثانی کرنے واے کو اس کا علم نہیں ہوتا بلکہ اس کے لیے پہلا کام بھی اٹل ہی ہوتا ہے ۔( ) ایک اور اشکال کی وضاحت کر دوں کہ نسخ کا وجود حضور نبی آخر الزمان ﷺ کی اختراع نہیں بلکہ آنحضرت ﷺ کی بعثت سے قبل والے سماوی ادیان میں اس کے وجود کے شواہد موجود ہیں جیسا کہ خالق کائنات اللہ رب العزت نے لاریب کتاب قرآن مجید میں ارشاد فرمایا: ﴿فَبِظُلْمٍ مِّنَ الَّذِیْنَ ہَادُوْا حَرَّمْنَا عَلَیْہِمْ طَیِّبٰتٍ اُحِلَّتْ لَہُمْ وَ بِصَدِّہِمْ عَنْ سَبِیْلِ اللہِ کَثِیرًا ﴾ ( ) ’’تو یہودیوں کے بڑے ظلم کے سبب ہم نے وہ بعض ستھری چیزیں کہ اُن کے لئے حلال تھیں ، اُن پر حرام فرمادیں اور اس لئے کہ انہوں نے بہتوں کو اللہ کی راہ سے روکا۔‘‘ تو ثابت ہوا کہ نسخ یہودیوں کے ہاں بھی موجود تھا کہ حلال چیزوں کی حلت کو منسوخ کرنے کے لیے حکم حرمت نازل ہوا۔ حدیث کے ناسخ و منسوخ کا علم مشکل ترین مہم ہے۔ زہری کہتے ہیں، ’’حدیث کے ناسخ و منسوخ کا علم حاصل کرنے کی کوشش نے اہل علم کو تھکا دیا ہے۔‘‘اس علم کے سب سے مشہور ماہر امام شافعی ہیں۔ وہ اس کام میں ید طولی رکھتے تھے اور دوسروں کی نسبت اس میدان میں بہت آگے تھے۔ امام شافعی جب مصر چلے گئے تو امام احمد بن حنبل نے ابن وارہ سے کہا، ’’کیا آپ نے شافعی کی کتب لکھ رکھی ہیں؟‘‘انہوں نے کہا،’’جی نہیں۔‘‘ امام احمد کہنے لگے، ’’یہ تو آپ نے بڑی غلطی کی۔ ہم میں سے کوئی مجمل و مفسر اور حدیث کے ناسخ و منسوخ کا علم نہیں رکھتا تھا۔ جب ہم امام شافعی کے ساتھ بیٹھنے لگے تو ہمیں یہ چیزیں معلوم ہوئیں۔‘‘( ) اس موضوع کی اہمیت کے پیش نظر علامہ حازمی رحمۃ اللہ علیہ اپنی شہرہ آفاق کتاب الاعتبا ر میں لکھتے ہیں کہ ’’ثم ھذا الفن من تتمات الاجتہاد ، اذا الرکن الاعظم فی باب الاجتہاد معرفۃ النقل و من فوائد معرفت النقل الناسخ والمنسوخ ‘‘ ( ) ’’یہ اجتہاد کا بھی تتمہ ہے کہ اجتہاد کے باب کا اہم رکن دلائل نقلیہ کی معرفت ہے اور دلائل نقلیہ کی پہچان ناسخ و منسوخ کے علم کے بغیرنامکمل ہے۔‘‘ اتنا اہم اور دقیق موضوع اس پر اردو زبان میں اتنا کام موجود ہی نہیں تھاجو قارئین و محققین کے لیے کافی و وافی ہو تو راقم نے اس موضوع پر ایم فل کی سطح کا مقالہ لکھ کر آئندہ آنے والے محققین کے لیے ایک راستہ اور میدان مہیا کیا ہے البتہ اس موضوع کا ایک اہم پہلو تاحال تشنہ ہے جو کہ دوران تحقیق واضح ہوا اور وہ ہے اصولیین کی ابحاث ،میرا عنوان چونکہ علم حدیث کی حدود میں تھا جس کے تمام پہلوؤں کا احاطہ کرنے کی بھرپور کوشش کی، آخر میں بارگاہ لم یزل میں دعا گو ہوں کہ وہ اس کو قبول فرما کر میرے لیے ذریعہ نجات بنائے۔ مقالہ نگار محمد حسنین رضا