Saeed, Abdul
PhD
Government College University
Lahore
Punjab
Pakistan
2017
Completed
Urdu Language and Literature
Urdu
http://prr.hec.gov.pk/jspui/bitstream/123456789/13969/1/Abdul_Saeed_Urdu_2017_HSR_GCU_Lahore_13.07.2017.pdf
Romonized Title: Bartanvi Hindustan Main Urdu K Maghribi Shaura
2021-02-17 19:49:13
2023-01-06 19:20:37
1676728170801
شیخ عبدالفتاح ابو غدہ
افسوس ہے کہ گزشتہ ماہ مشہور فاضل شیخ عبدالفتاح ابوغدہ ریاض میں انتقال فرماگئے، ان کی تدفین مدینہ منورہ کے معروف قبرستان جنت البقیع میں ہوئی، شیخ کا وطن شام کا مشہور شہر حلب تھا، ابتدائی تعلیم شام میں اور اعلیٰ تعلیم جامعہ ازہر مصر میں پائی۔ ایک عرصہ تک شام ہی میں درس و تدریس کی خدمت انجام دیتے رہے، ۱۹۶۴ء میں محمد بن سعود یونیورسٹی ریاض میں پروفیسر مقرر ہوئے تصنیف و تالیف سے مدۃالعمر سروکار رہا، حدیث و رجال پر انکی بڑی وسیع اور گہری نظر تھی، فقہ، تاریخ و ادب سے بھی دلچسپی تھی، مولانا عبدالحئی فرنگی محلی سے خاص شغف تھا، ان کی متعدد کتابیں ایڈٹ کیں۔ مولانا حبیب الرحمن الاعظمی کے علمی تبحر اور وسعت نظر کے بڑے معترف تھے، ممتاز عالم مولانا سیدابوالحسن علی ندوی سے ان کے مخلصانہ روابط تھے جن کی دعوت پر وہ کئی بار دارالعلوم ندوۃ العلماء لکھنو تشریف لائے اور اس کے اور ہندوستان کے دوسرے کتب خانوں سے استفادہ کیا، ان کے تلامذہ کا حلقہ وسیع تھا، جن میں ہندوستانی فضلا بھی شامل ہیں، شیخ ابوغدہ کی وفات بڑا علمی سانحہ ہے، اﷲ تعالیٰ دین و علم کے اس خادم کی مغفرت فرمائے۔ (ضیاء الدین اصلاحی۔ مارچ ۱۹۹۷ء)