حبیب نواز
Department of Arabic
PhD
National University of Modern Languages
Public
Islamabad
Islamabad
Pakistan
2010
Arabic Language
Arabic
2021-02-17 19:49:13
2024-03-24 20:25:49
1676728672295
ایک کار آمد تالیف
ڈاکٹر قیصر آفتاب
جب میں نے یونیورسٹی آف سیالکوٹ میں بطور اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ اردو میں جوائننگ کی تو اس وقت نعمت اللہ ارشد گھمن ایم فل اْردو کا مقالہ لکھ رہے تھے۔ میری موجودگی میں ہی ان کا زبانی امتحان ہوا جس میں یہ نا صرف کامیاب و کامران رہے بلکہ گولڈ میڈل کے بھی مستحق ٹھہرے۔ میں نے اس دورانیے میں یہ بات محسوس کی کہ موصوف نہ صرف اساتذہ کے ساتھ مودب رہے بلکہ اپنے ہم جماعتوں کے ساتھ بھی ان کا رویہ بہت دوستانہ رہا۔ ایم فل اردو کی سطح پر طلبہ و طالبات کو اپنے کورس ورک کی تکمیل کے لیے بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ لائبریریوں میں کتب کی قلت ہے اور پھر وہ اپنی ملازمتی مجبوریوں کی وجہ سے لاہور یا اسلام آباد کی لائبریریوں میں جانے سے بھی قاصر ہوتے ہیں۔ طلبہ و طالبات کی اس مشکل کو حل کرنے کے لیے شاگردرشید نعمت اللہ ارشد گھمن نے یہ بیڑا اٹھا یاہے اور ایم فل اردو کے پاکستان کی تقریباً تمام یونیورسٹیوں کے اہم موضوعات پر مشتمل کتاب لکھ ڈالی ہے۔ یہ کتاب نہ صرف طلبہ و طالبات بلکہ اساتذہ کے لیے بھی انتہائی کارآمد ثابت ہوگی۔ میرے خیال میں اس سے قبل اس موضوع پر ایم فل سطح کی کوئی کتاب موجود نہیں ہے اس لیے یہ اپنی نوعیت کا نیا تجربہ ہے۔ میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ نعمت اللہ ارشد گھمن کو مزید کتب لکھنے کی توفیق عطا فرمائے اور انہیں زندگی کے ہر میدان میں کامیابی عطا فرمائے۔ آمین
٭٭٭٭٭٭٭