Asma Husaini
Department of English
Mphil
National University of Modern Languages
Public
Islamabad
Islamabad
Pakistan
2006
English Language
English
2021-02-17 19:49:13
2024-03-24 20:25:49
1676728686179
5۔ تحفظ مال
مقاصد شریعت میں ایک اہم مقصد ما ل کی حفا ظت ہے۔ بنیادی ضرریات کی تکمیل کے لیے روپے پیسے اور مال کا ہونا ضروری ہے اس کے بغیر زندگی گزارنا محال ہے اور اس کا حصول بعض اوقات انسان کو موت اور کفر تک پہنچا دیتا ہے اور باعث فتنہ ہے۔ اسلام انسان کے مال کے تحفظ کے لئے اقدامات کرتا ہے اور ناجائز ذرائع سے مال کا حاصل کرنا حرام قرار دیتا ہے، جیسا کہ ارشاد باری تعالیٰ ہے:
﴿وَلَا تَأْكُلُوا أَمْوَالَكُمْ بَيْنَكُمْ بِالْبَاطِلِ ۔ ﴾253
"اور تم ایک دوسرے کا مال ناحق طریقے سے نہ کھاؤ۔ "
اس آیت کی رو سے اللہ تعالیٰ نے ہر اس طریقے سے مال کمانا حرام قرار دیا ہے جو غیر قانونی ہو اور جس کے ذریعے سے دوسرے کے مال کو ناجائز طریقے سے لینے کی کوشش کی جاتی ہو یہی وجہ ہے کہ اسلام نے مال کے مالک کو یہ ہدایت کی ہے کہ وہ حلال ذریعہ سے کمائے گئے اپنے مال کی حفا ظت کرے ۔
انسان کو دین ، اولاد ، جان اور مال بہت پیارا ہوتا ہے ان کے لیے وہ سر دھڑ کی بازی تک لگا دیتا ہے۔ اسلام نے اپنے مال کی حفاظت کرتے ہوئے مرنے والے فرد کو شہید کہا ہے ۔ عبداللہ بن عمر سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا
"مَن قُتِلَ دونَ مالِهِ؛ فهو شَهيدٌ "254
"جو اپنے مال کی حفاظت کرتے ہوئے قتل ہو جائے ، پس وہ شہید ہے۔ "
مالک کو ہدایت کی جا رہی ہے کہ مال کی حفاظت کے سلسلے میں ظاہری اسباب کو اختیار کرے، پھر اللہ تعالیٰ پر توکل کرے اور مال کو دوسروں کے رحم وکرم پر نہ چھوڑے ، جیسا کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا
"اعْقِلْهَا وَتَوَكَلْ ۔"255