Ali Ahmad Kharal
Department of English
PhD
National University of Modern Languages
Public
Islamabad
Islamabad
Pakistan
2009
English Language
English
2021-02-17 19:49:13
2024-03-24 20:25:49
1676728696724
بھٹو کیسے زندہ ہے اور کیوں زندہ رہے گا
ڈاکٹر مبشر حسن اور عشق بھٹو
زوار حسین کامریڈ
زیر نظر تصویر دو سال قبل ڈاکٹر مبشر حسن کے گھر پر ان کے انٹر ویو کے بعد سیاسی کارکن و فوٹو جرنلسٹ طاہر محمود مودی نے کھینچی تھی ۔یہ وہی در و دیوار تھے جہاں شہید بھٹو نے قیام کیا تھا ۔وقت ہمیںیہ اعزاز دے رہا تھا کہ ہم قائد عوام کی موجودگی کے لمس سے سرشار ہو سکیں ۔انٹر ویو کے لیے روانہ ہونے سے پہلے شہید بھٹو کی رومانیت مجھے اپنے اندر گہری ہوتی محسوس ہو نے لگی تھی ۔دوران انٹر ویو میرے سوال کے جواب میں جب ڈاکٹر صاحب نے بتایا کہ جس کمرہ میں ہم نشست جمائے ہو ئے ہیں اسی میں شہید بھٹو قیام کرتے تھے ۔حتی کہ ڈاکٹر صاحب کے زیر استعمال آج بھی وہی بیڈ ہے جس پر شہید بھٹو سویا کرتے تھے ۔جیسے جیسے یہ احساسات بڑھتے جاتے تھے کہ ہم اپنے ہیرو کی یادوں سے سجے تاریخی کمرہ میں بیٹھنے کا شرف حاصل کر ر ہے ہیں ۔ویسے ویسے بھٹوصاحب کا سحر ہم پر غالب ہو تا جا رہا تھا ۔ایک گھنٹہ سے زائد جا ری رہنے والی نشست کا ایک ایک لمحہ میرے اندر شہید بھٹو کے رومانس کے دیپکوں کی تعداد میں اضافہ کر کے عشق بھٹو کے خمار کو بلندیوں پر پہنچا رہا تھا ۔ مستی و خمار کی اس کیفیت میں گو ہم واپس آ گئے مگر کئی ہفتوں تک شہید بھٹو کا لمس ہمارے ساتھ موجود رہا ۔دو دن قبل ڈاکٹر صاحب کی رحلت کے بعد متذکرہ لمحات انٹر ویو والے دن کی طرح مجھ پر غالب آنے لگے تو مجھے حیرت ہو رہی تھی کہ دنیا سے رخصت...