Fouzia Rihman Khan
Department of English
Mphil
National University of Modern Languages
Public
Islamabad
Islamabad
Pakistan
2013
English Language
English
2021-02-17 19:49:13
2024-03-24 20:25:49
1676728718313
نامی کوئی بغیر مشقت نہیں ہوا
نحمدہ ونصلی علی رسولہ الکریم امّا بعد فاعوذ بااللہ من الشیطن الرجیم
بسم اللہ الرحمن الرحیم
معزز اسا تذہ کرام اور میرے ہم مکتب شاہینو!
آج مجھے جس موضوع پر اظہار خیال کرنا ہے وہ ہے:’’نامی کوئی بغیر مشقت نہیں ہوا‘‘
صدرِذی وقار!
اس عالم رنگ و بو میں جہاں کہیں بھی انسان موجود ہے اس کے دل میں یہ خواہش بڑی شدومد کے ساتھ انگڑائیاں لے رہی ہے کہ وہ معروف ہو جائے، اس کی عظمت کے ڈنکے بجنے لگیں ، اس کی چار دانگ عالم میں مشہوری ہو جائے ، اس کے سر پر ناموری کا تاج سج جائے۔
جنابِ صدر!
شہرت کا عقاب بلند پروازی کرسکتا ہے ، مجدی و سروری کی آرزو پوری کی جاسکتی ہے، نامی کہنے کا خواب پورا ہوسکتا ہے، عزت و عظمت کی فاختہ اپنے گھر کی منڈیر پر بٹھائی جاسکتی ہے، گلستان و چمنستان میں بڑے پن کے گلہائے رنگا رنگ کھلائے جاسکتے ہیں، اپنے اعزاء واقارب، احباب واصدقاء کے درمیان اپنی بڑائی کا لوہا منوایا جا سکتا ہے ،لیکن
جنابِ صدر!
اس کے لیے تساہل وغفلت کی عبا کو تار تار کرنا ہوگا ، اس کے لیے جہد مسلسل اور پیہم کدوکاوش کرنی ہوگی ، اس کے لیے تیشٔہ فرہاد استعمال کرتے ہوئے جوئے شیر لانا ہوگی، اس کے لئے آرام و آسائش کی قربانی دینی ہوگی ، اس کے لیے زندگی کے حسین لمحات کو خیر باد کہنا ہو گا۔
صدرِذی وقار!
تاریخ کے اوراق کی ورق گردانی سے یہ بات مترشحّ ہوتی ہے کہ جن نابغہ ٔروزگار ہستیوں نے مقام ِرفیعہ پر قدم رکھا اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم کے ساتھ ساتھ ان کی محنت بھی شامل تھی ، ان کی شبانہ روز کوششوں اور کاوشوں کا بڑا عمل دخل تھا، ان کی محنتِ...