آسیہ رشید
محمد ضیاء الحق
Department of Islamic Studies
PhD
National University of Modern Languages
Public
Islamabad
Islamabad
Pakistan
2011
Completed
Islamic Studies
Urdu
2021-02-17 19:49:13
2024-03-24 20:25:49
1676728746980
’’نسیم سخن‘‘ اور صاحبِ کتاب
حافظ محمد اکرم راشدؔ سے میرے دیرینہ اور دیر پا تعلقات ہیں ، یہ ایک علمی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں۔ اِن کے بزرگوں کے دینِ اسلام کے میدان میں لگائے ہوئے شجر سایہ دار مسحور کن ماحول پیش کر رہے ہیں اور تشنگانِ علم کی پیاس بجھانے کے لیے دورانِ سفر طلباء کے راستے میں آنے والی جہالت اور کم علمی کی تپش اور دھوپ کو رفع کرنے میں مثالی کردار ادا کر رہے ہیں ۔ میں نے صرف کتاب اور صاحبِ کتاب کے بارے میں چند سطور ضبط تحریر میں لانے کے لیے اپنے قلم کو اذنِ خرام دینا ہے ۔موصوف قلم کے میدان کے شاہسوار ہیں ، ندائے حق کی ادارت ہو، منظور العارفین کی تدوین ہو ، یا منظورالعارفین ٹرسٹ کا قیام ہو، موصوف پیش پیش نظر آتے ہیں ،آپ ہمارے ادارے منظور العارفین ٹرسٹ کے ساتھ قلب و اذہان کی جملہ قویٰ کے ساتھ وابستہ رہے ہیں ۔ مُرور ایّام کے ساتھ پیرانہ سالی اور ضعف کا شکار ہو کر کچھ عرصہ سے گوشہ نشین ہیں تاہم تحریر سے عشق کی حد تک لگائو کی بنا پر کوئی نہ کوئی شاہ پارہ تخلیق کرتے رہتے ہیں ۔ آپ کالم نویس ہونے کے ساتھ ساتھ ایک عظیم خوش نویس بھی ہیں عارفوالااور اس کے مضافات میں خطاطی کے حوالے سے ان کا ایک نام ہے ۔ دنیوی اور دینی تعلیم کے امتزاج کے حامل ہیں اور اپنی ایک شناخت رکھتے ہیں ۔ سرکاری ادارہ میں رئیس مدرسہ کے فرائض سر انجام دے چکے ہیں ۔
مذہبی خدمات کے حوالے سے اِن کی خدمات مہر نیم روز کی طرح واضح ہیں ۔ مرکزی جامع مسجد -N بلاک عارفوالا کی امامت اور خطابت کے فرائض بحسن و خوبی سر انجام دے رہے ہیں۔صاحب ورع اور تقویٰ ہونا اِن کی...