Shoaib Yousaf
Department of Management Sciences
Mphil
National University of Modern Languages
Public
Islamabad
Islamabad
Pakistan
2013
Management Sciences
English
2021-02-17 19:49:13
2024-03-24 20:25:49
1676728778840
افضل العلماء ڈاکٹر عبدالحق
افسوس ہے افضل العلماء ڈاکٹر عبدالحق بھی پچھلے دنوں ستاون ۵۷ برس کی عمر میں راہی ملک بقا ہوگئے۔ شمالی ہند کے عوام میں توکم ہی لوگ ہوں گے جو مرحوم کوجانتے ہوں،البتہ جنوبی ہند میں ایک ایک بچّہ اُن سے واقف تھا اور مسلمان تواُن پرجان چھڑکتے تھے۔وہ جنوبی ہندکے ’’سرسید‘‘کہلاتے تھے۔ کیوں کہ انھوں نے مسلمان لڑکیوں اورلڑکوں کے سات اسکول اور کالج مدراس میں اپنی یاد گار چھوڑے ہیں۔علوم قدیمہ وجدیدہ دونوں کے مبصر عالم تھے۔پہلے کانپور کے ایک مدرسہ میں درس نظامی کی باقاعدہ تکمیل کی اوراس کے بعد انگریزی کے امتحانات کی طرف متوجہ ہوئے توآکسفرڈ یونیورسٹی سے ڈی فل کرکے ہی دم لیا۔ واپسی پرپہلے محمڈن کالج مدراس کے پروفیسر عربی اور پھر پرنسپل مقرر ہوئے، اس کے بعد مدراس کے گورنمنٹ پریسیڈنسی کالج کے پرنسپل ہوئے۔ یہاں سے پنشن لینے کے بعد مدراس کے پبلک سروس کمیشن کے ممبر اور آخر میں صدر بھی ہوگئے تھے ۔اﷲ تعالیٰ نے مرحوم کوعلمی اور عملی دونوں قسم کے کمالات سے نوازا تھا۔ علوم قدیمہ وجدیدہ کے نامور فاضل ہونے کے ساتھ صورۃً وسیرۃً نہایت راسخ العقیدہ مسلمان اورسچ مچ ایک مومن قانت تھے۔ نہایت جری اوردبنگ تھے، حق بات کے کہنے اورکرنے میں کسی کی ذرا پروا نہیں کرتے تھے۔برہان کے شروع سے خریدار اورندوۃ المصنفین کے بڑے قدردان تھے۔مسلم یونیورسٹی علی گڑھ کے کچھ دنوں پر و وائس چانسلر بھی رہے تھے۔انھیں دنوں میں کلکتہ یونیورسٹی کی ایک ضرورت سے کلکتہ تشریف لائے تو دیر ینہ تعلق کے پاس خاطر سے غریب خانہ کو بھی شرف قدوم سے نوازا۔ملاقات ہوئی اور شرف ہم طعامی بھی حاصل ہوا۔اس کے بعد مرحوم نے علی گڑھ میں مسلمان طلباء کے حقوق کے تحفظ کے سلسلہ میں جواقدامات کیے تھے وہ بڑے جوش وخروش کے ساتھ سنانے شروع کیے۔اتفاق ایسا ہوا...