Mazhar Farid Chishti
Department of Management Sciences
Mphil
National University of Modern Languages
Public
Islamabad
Islamabad
Pakistan
2013
Management Sciences
English
2021-02-17 19:49:13
2024-03-24 20:25:49
1676728779173
سیدہ آمنہؓ کی وفات
سیدہ آمنہؓ اپنے شوہر کی وفات کے بعد ان کی قبر کی زیارت کے لیے نہیں جا سکی تھی ۔ اب انہیں موقع ہاتھ لگا تو اپنے لخت جگر کو جن کی عمر چھ سال کے لگ بھگ تھی اور ام ایمن کو ساتھ لیے شوہر کے مزار پر حاضری دینے کے لیے سوئے مدینہ روانہ ہوئیں ۔ ایک ماہ قیام کرنے کے بعد واپسی کا راستہ لیا ۔ قدرت خدا کی دیکھیے کہ راستے میں بیمار ہوئیں اور ابواء کے مقام پر پہنچیں تو ان کا آخری وقت قریب آ گیا اور وفات پا گئیں ابواء کے مقام پر دفن کر کے ام ایمن سیدالصادقین ﷺ کو لے کر مکہ آئیں اور عبدالمطلب کو اس واقعہ سے آگاہ کیا آپ کو بہت دکھ ہوا ‘ولادت سے پہلے باپ چل بسا اور اب والدہ بھی اللہ کو پیاری ہوگئیں اس حال میں یتیم پوتے کو سینے سے لگا کر رو پڑے انہوں نے آپ ﷺکو اپنی کفالت میں لے لیا اور والدین کی کمی محسوس نہ ہونے دی ۔
اہم نکتہ: بعض سیرت نگاروں نے لکھا ہے کہ سیدہ آمنہ ؓمدینہ میں اپنے رشتے داروں کو ملنے گئی تھیں یہ بعید از قیاس ہے کیونکہ سیدہ آمنہ کی اپنی ذاتی رشتہ داری نہ تھی ۔ اگر یہ بات کہی جاتی کہ سیدہ آمنہؓ اپنے سسرال کے رشتہ داروں سے اپنے نور نظر کی شناسائی کے لیے تشریف لے گئی تھیں تو بجا ہوتا کیونکہ وہ سسرالی رشتہ دار تھے اور سسرال کی ننھیال بہت دور کی رشتہ داری کی بات ہے اور علامہ شبلی کہتے ہیں کہ میرے نزدیک بعض مورخین کا یہ بیان درست ہے کہ حضرت آمنہ ؓاپنے شوہر کی قبر کی زیارت کے لیے گئی تھیں جو مدینہ میں مدفون تھے بعض مورخین نے لکھا ہے کہ آمنہ...