Sobia Parveen
Department of Management Sciences
Mphil
National University of Modern Languages
Public
Islamabad
Islamabad
Pakistan
2014
Management Sciences
English
2021-02-17 19:49:13
2024-03-24 20:25:49
1676728789792
گاندھی، مہاتما
فداے انسانیت گاندھی!
مصائب اور تھے پر دل کا جانا
عجب اک سانحہ سا ہوگیا ہے
واحسر تاکہ آج قلم کو امن و سلامتی کے اس داعی عدل و انصاف کے اس علمبردار اور اخلاص و عمل کے اس پیکر کا ماتم کرنا پڑا جو ساری عمر ملک و قوم کا غم گسار رہا، اور اس کی راہ میں جان عزیز تک قربان کردی اور کس قدر عبرت کا مقام ہے کہ اس بدقسمت ملک و قوم کے ایک فرد کے ہاتھوں اس کے محسن اعظم کی شمع حیات گل ہوئی، جس کی عزت و سربلندی کے لئے اس نے اپنی پوری عمر صرف کردی اور اس کو زمین کی پستی سے اٹھا کر آسمان کی بلندی تک پہنچا دیا، لیکن دنیا کے بہت سے اکابر اور محسنین انسانیت اس درجہ عظمیٰ پر سرفراز ہوئے، پھر یہ جلیل القدر انسان اس خلعت امتیاز سے کیوں محروم رہتا، یہ تو اس کی عظمت و جلالت کی آخری اور سب سے بڑی سند ہے۔
مادیت کے اس تاریک دور میں جب کہ مہذب انسان انسانیت کی بربادی کے درپے ایٹم بم کی تیاری میں مشغول، ساری دنیا آگ و خون کے سمندر میں غرق اور امن و سلامتی کو ترستی ہے، اس محسن انسانیت نے دنیا کو الفت و محبت اور اخوت و مساوات کا پیام دیا اور اخلاق و روحانیت کا بھولا ہوا سبق یاد دلادیا اور بے تیغ و تفنگ کے اخلاقی قوت سے فتح حاصل کرنا اور دلوں کو مسخر کرنا سکھایا، اور عملاً ثابت کرکے دکھا دیا کہ دنیا میں اصل طاقت اسلحہ کی نہیں بلکہ اخلاق کی ہے اور اسی کے ذریعہ دنیا میں ہندوستان کا سر اونچا کیا، اس نے مکر و فریب کی سیاست میں سچائی کی روح پھونکی وہ مظلوموں کا حامی، غریبوں کا سہارا اور بے...