Hafiz Iftikhar Ali
Department of Management Sciences
Mphil
National University of Modern Languages
Public
Islamabad
Islamabad
Pakistan
2016
Management Sciences
English
2021-02-17 19:49:13
2024-03-24 20:25:49
1676728803919
مولانا مفتی محمد شفیع
ابھی پاکستان ریڈیو سے یہ خبر وحشت اثرمعلوم کرکے سخت صدمہ اور رنج ہوا کہ مولانا مفتی محمد شفیع صاحب کا قلب کی حرکت کے بند ہوجانے سے انتقال پُرملال ہوگیا۔ دارالعلوم دیوبند کے جو حضرات ِاساتذہ راقم الحروف کے بھی اساتذہ تھے، حضرت مفتی صاحب اُن کی آخری یادگار تھے، اب وہ بھی نہیں رہے۔ اِنَّالِلّٰہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْن۔
داغِ فراق صحبتِ شب کی جَلی ہوئی
اک شمع رہ گئی تھی سو وہ بھی خموش ہے
دیوبند میں دو خاندان علم وفضل اوردینی خدمات وفیوض کے اعتبارسے بہت نمایاں ہیں، ایک عثمانی اوردوسرا صدیقی۔ مفتی صاحب مرحوم اول الذکر خاندان کے گل سر سبد تھے۔ مولانا محمد یٰسین صاحب جودارالعلوم دیوبند میں درجۂ فارسی کے صدر المدرسین اور نہایت باکمال استاذ تھے، وہ آپ کے والدِ ماجد تھے۔ ۱۳۱۳ھ میں پیدا ہوئے، از اول تاآخر پوری تعلیم دارالعلوم میں پائی، ۱۳۳۵ھ میں فراغت پائی۔اس زمانہ میں دارالعلوم کاآفتاب جہاں تاب نقطۂ عروج پر تھا، اس بناء پر مفتی صاحب کواکابر علماء ومشائخ دیوبند سے استفادہ کا بہترین موقع ملا۔کہتے ہیں چراغ سے چراغ روشن ہوتا ہے، لیکن جہاں علم و عمل کے چند در چند شمع ہاے روشن مصروف انجمن آرائی ہوں تواُن کی فیض رسانی کا عالم کیا ہوگا! ذہانت، ذوق، علم وجستجو اورمحنت وکاوش کاملکہ خداداد تھا اس لیے مفتی صاحب جب فارغ ہوئے تودارالعلوم کے قابلِ فخر فرزند تھے۔ فراغت کے بعد حضرت مولانا مفتی ۔۔؟ الرحمن صاحب عثمانیؒ کی نگرانی اورتربیت کے زیرِ سایہ دارالافتاء میں ؟کام کیا اور درس وتدریس کی خدمت بھی انجام دی، یہاں تک کہ دونوں شعبوں میں ؟نام پیدا کیا، اوراب خود اکابرِ دیوبند میں اُن کا شمار ہونے لگا۔ اگرچہ تمام علوم وفنون متداولہ میں پختہ اور ٹھوس استعداد کے مالک تھے ،لیکن خاص فن فقہ تھا اور اس مناسبت سے تفقہ...