Ghulam Murtaza
Department of Management Sciences
Mphil
National University of Modern Languages
Public
Islamabad
Islamabad
Pakistan
2016
Management Sciences
English
2021-02-17 19:49:13
2024-03-24 20:25:49
1676728804285
سلطان عبدالعزیز آلِ سعود
گزشتہ سنہ اس لحاظ سے بہت اندوہناک تھا کہ اس کے آخری مہینوں میں دنیائے اسلام کی متعدد بڑی شخصیتوں نے سفر آخرت کیا، ان میں ایک اہم شخصیت سلطان عبدالعزیز آلِ سعود کی تھی، جو اپنے اوصاف و خصوصیات کے لحاظ سے موجودہ تمام مسلمان فرمانرواؤں میں نہایت ممتاز حیثیت رکھتے تھے، ان کی ذات میں علم و دین تدبیر و سیاست اور شجاعت و حوصلہ مندی کا بے مثل اجتماع تھا، انھوں نے اپنے تدبر و شجاعت سے اپنے اسلاف کی کھوئی ہوئی عظمت و شوکت دوبارہ حاصل کرلی، اور حجاز پر قبضہ کرکے نجد کی معمولی ریاست کو ایک طاقتور حکومت بنادیا، ان کو اپنے اسلاف کی طرح، رد بدعات اور احیائے سنت میں بڑا اہتمام تھا، اور اس سلسلہ میں انھوں نے مفید مذہبی اصلاحات کیں، ان کا سب سے بڑا کارنامہ یہ ہے کہ انھوں نے حجاز جیسے علاقوں کو جہاں وحشی بدوؤں کے ہاتھوں انسانی جان و مال کی کوئی قیمت نہ تھی اور ترکی جیسی طاقتور حکومت اپنے زمانہ میں امن قائم نہ کرسکی تھی، امن و امان کا ایسا گہوارہ بنادیا، جس کی نظیر اس زمانہ میں نہیں مل سکتی اور جس کا اعتراف دوست و دشمن سب کو ہے، آج حجاز کے جس ویرانہ میں چاہے، انسان سونا اچھالتا ہوا چلا جائے کوئی شخص آنکھ اٹھا کر دیکھنے کی ہمت نہیں کرسکتا، بلکہ راستہ میں گری پڑی ہوئی چیزوں کو بھی کوئی شخص اٹھانے کی جرأت نہیں کرسکتا۔
سلطان خود صاحب علم اور علماء اور علوم و فنون کے بڑے قدردان تھے، انھوں نے نجد و حجاز میں بہت سے مفید علمی و تعلیمی کام انجام دیئے، اگرچہ عام نجدیوں میں طبعاً سختی و درشتی ہوتی ہے اور وہ اپنے عقیدہ کے خلاف دوسروں کے عقائد مشکل سے برداشت کرسکتے ہیں جس کی بناء...