Saba Waheed
MS
National University of Modern Languages
Public
Islamabad
Islamabad
Pakistan
Languages
Urdu
2021-02-17 19:49:13
2023-02-17 21:08:06
1676728842173
مولوی محمد امین زبیری
افسوس ہے کہ گزشتہ مہینہ اردو کے ایک پرانے اہل قلم مولوی محمد امین صاحب زبیری نے کراچی میں انتقال کیا، ان کا وطن مارہرہ تھا، لیکن ان کی عمر کا بڑا حصہ بھوپال میں گزرا وہ ریاست بھوپال کے شعبۂ تاریخ کے مہتمم تھے اور بیگم صاحبہ بھوپال کے تحریری اور تصنیفی کاموں میں بھی مدد دیتے تھے، مولانا شبلی مرحوم سے خاص تعلقات تھے، چنانچہ مکاتیب شبلی میں ان کے نام بہت سے خطوط ہیں، بیگم صاحبہ بھوپال نے سیرۃ النبیؐ کی تالیف کے لئے دوسو ماہوار کی جو امداد مقرر کی تھی اس میں امین زبیری صاحب کی کوشش کو بھی دخل تھا، پھر مولانا شبلی کی وفات کے بعد انہی کی کوشش سے یہ امداد دارالمصنفین کی جانب منتقل ہوگئی اور ان کے تعلقات دارالمصنفین سے بھی برابر قائم رہے، مگر وہ سرسید ان کی پالیسی اور علی گڑھ تحریک کے بڑے پرجوش حامیوں میں تھے، اس کے خلاف کوئی بات سننا گوارا نہ کرتے تھے، اس لیے حیات شبلی کی اشاعت کے بعد ان کو دارالمصنفین سے شکایت پیدا ہوگئی تھی، مگر پھر وہ خود ہندوستان سے ہجرت کرگئے، ان کی پوری زندگی تالیف و تصنیف میں گزری، نواب محسن الملک، نواب وقار الملک، ڈاکٹر ضیاء الدین اور آغا خان کے حالات میں انھوں نے مستقل کتابیں لکھیں، ان کے علاوہ متعدد تصانیف ان کی یادگار ہیں، انتقال کے وقت نوے سال کی عمر تھی، ان کی موت سے ایک پرانی یادگار مٹ گئی، اﷲ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے۔ (شاہ معین الدین ندوی، اکتوبر ۱۹۵۸ء)